مظلوم کربلا حضرت اباعبداللہ الحسین(ع) کے سوگ میں حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش

محرم الحرام کی آمد اورسید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے سوگ میں حرم امام رضا علیہ السلام کو سیاہ پوش کر دیا گیا۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛مؤرخہ 6 جولائی 2024 بروز ہفتہ کو حرم امام رضا علیہ السلام کے خادموں کے توسط سے پورے حرم مطہر میں سیاہ پرچم اور سیاہ بنرز آویزاں کئے گئے جس سے پورا حرم عزادار دکھائی دے رہا ہے ،محرم الحرام کی مناسبت سے زائرین و مجاورین نے حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہو کر ماتم داری اور گریہ کیا۔
ہر سال محرم الحرام کے موقع پر پورے حرم مطہر کو سیاہ پوش کیا جاتا ہے اور یہ سب اس مقدس بارگاہ کے زائرین اور خادموں کی محبت و عقیدت کا اظہار ہے جواپنے دل و جان سے مکتب عاشورا سے عشق کرتے ہیں۔
محرم الحرام کے دوران حرم امام رضا علیہ السلام میں عزاداری کے متعدد پروگرامز جیسے مجالس،مرثیہ خوانی،نوحہ خوانی اور ماتم داری وغیرہ منعقد کئے جائیں گے،زائرین ان روحانی پروگراموں اور مجالس میں شرکت فرما کر حضرت امام حسین (ع) اور آپؑ کے با وفا اصحاب کا سوگ منا سکتے ہیں۔
امید کرتے ہیں کہ اس سال ماہ محرم الحرام میں تحریک عاشورا سے سبق حاصل کرتے ہوئے اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے سعادت و خوشبختی کے راستے پر چل سکیں۔

News Code 4646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha