۱۴ویں بین الاقوامی کتاب فیسٹیول میں شرکت کی دعوت

آرگنائزیشن آف لائبریریز ،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کی جانب سے مشہد مقدس میں منعقد ہونے والی ۱۴ویں بین الاقوامی رضوی کتاب ِسال فیسٹیول میں شرکت کی دعوت کا اعلان کیا گیاہے۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛اس بین الاقوامی کتاب فیسٹیول کےلئے مؤرخہ ۲۸مئی۲۰۲۴بروزمنگل کو حرم امام رضا (ع) کے قرآن میوزیم میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فیسٹول کے سیکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے کہا کہ پہلی بار اس بین الاقوامی کتاب فیسٹیول کا انعقاد ۲۰۱۰ میں کیا گیااور اس کے پہلے دو دورے ایران کے شہر ہمدان میں منعقد کئے گئے اور تیسرے دورے سے اسے مشہد مقدس میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ نے بتایا کہ فیسٹیول کے سیکرٹریٹ کو اب تک ۷۴۵ آثار موصول ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کے انعقاد کا اہم ترین مقصد حضرت امام علی رضا(ع) کی طرز زندگی اور شخصیت سے متعلق علمی،تحقیقی،ادبی اورہنری سرگرمیوں کو وسعت دینا ہے ۔ فیسٹیول کے مختلف حصے جناب جلال حسینی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کے اس دور کے مرکزی حصے کو آٹھ محور پر قرار دیا گیا ہے جس میں ’’اخلاق،تعلیمی و تربیتی علوم‘‘،’’فقہ اور قانون‘‘،’’فلسفہ اور الہیات‘‘،’’نفسیات‘‘،’’سوشل سائنس‘‘،’’سماجی علوم‘‘،’’سیرت،تاریخ اورمردم شناسی‘‘اور’’طب الرضا(ع) ‘‘ شامل ہیں ۔

News Code 4473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha