آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کا نیا سربراہ مقرر

حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی منظوری اور نائب متولی کے حکم پر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مصطفیٰ فقیہ اسفند یاری کو آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کا نیا سربراہ مقرر کیا گيا ہے ۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے نائب متولی ڈاکٹر مالک رحمتی نے بین الاقوامی امور کے نئے سربراہ کے حکم تقرری میں اس بات پر زور دیا کہ آستان قدس رضوی کی ثقافتی صلاحیتوں اور بین الاقوامی سطح پر ان کے اثرات سے استفادہ کرتے ہوئے    محترم متولی کےاحکامات اور ہدایات  نیز بلند مدت پالیسوں پر توجہ دے کر  آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی میدان میں اہداف و مقاصد کو آسان بنانے اور انہیں پورا کرنے پر خاص توجہ دی جائے ۔

واضح رہے کہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر مصطفی فقیہ اسفندیاری علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل اور اسی یونیورسٹی کے فیکلٹی رکن ہیں جن کی علمی و ثقافتی موضوعات پر بہت ساری تصنیفات بھی ہیں ۔فقیہ اسفند یاری اس سے پہلےعلوم اسلامی  رضوی یونیورسٹی کے شعبہ ثقافت کےسربراہ  تھے اس کے علاوہ آپ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حج و زیارت کے مرکز بعثہ کے ساتھ تبلیغی تعاون کے علاوہ اسلامک کلچر اینڈ ریلشن آرگنائزیشن کی جانب سے بہت سارے ممالک میں  تبلیغی سرگرمیاں انجام دی ہيں ۔

مآخذ: آستان نیوز
News Code 446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha