۲۷ ممالک کے طلباء کی حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضری

اہلبیت(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے غیرملکی طلباء کا ایک گروپ مشہد مقدس پہنچنے پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی زیارت سے مشرف ہوا اور اس دوران آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے پروگراموں سے بھی مستفید ہوا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اہلبیت(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ثقافت کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد علی باہمت نے بتایا کہ ۲۷ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی طلباء کے لئے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں خصوصی پروگرام منعقد  کیا گیا جس سے ان غیرملکی طلباء نے بھرپور استفادہ کیا۔

انہوں نے   کہا کہ ان طلبا کا تعلق براعظم افریقہ ، افغانستان،پاکستان اور عرب ممالک سے ہے جنہوں نے ۲۰۲۱ میں  یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا ،یہ غیرملکی طلبا دو دن تک آستان قدس رضوی کے مہمان رہیں گے۔

حجت الاسلام محمد علی باہمت نے بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے  بنائے گئے پروگرام کو طلباء نے بہت زیادہ  پسند کیا  اور اسی چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے امید کی جاتی ہے کہ جلد ہی ۲۰۲۲ میں داخلہ لینے والے طلبا کو بھی گروپ کی صورت میں زیارت کے لئے لایا جائے گا۔

News Code 444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha