آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اہلبیت(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ثقافت کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد علی باہمت نے بتایا کہ ۲۷ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی طلباء کے لئے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس سے ان غیرملکی طلباء نے بھرپور استفادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان طلبا کا تعلق براعظم افریقہ ، افغانستان،پاکستان اور عرب ممالک سے ہے جنہوں نے ۲۰۲۱ میں یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا ،یہ غیرملکی طلبا دو دن تک آستان قدس رضوی کے مہمان رہیں گے۔
حجت الاسلام محمد علی باہمت نے بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے بنائے گئے پروگرام کو طلباء نے بہت زیادہ پسند کیا اور اسی چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے امید کی جاتی ہے کہ جلد ہی ۲۰۲۲ میں داخلہ لینے والے طلبا کو بھی گروپ کی صورت میں زیارت کے لئے لایا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ