برطانیہ ممتاز شیعہ عالم دین ،حرم امام رضا علیہ السلام کوامن و روحانیت کا گہوارا قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے حرم امام رضا(ع) میں ایک منفرد اورناقابل وصف سکون محسوس کیا ہے ۔
پانچویں حضرت امام رضا(ع) عالمی کانگریس مؤرخہ۱۳۔۱۴ مئی ۲۰۲۴ بروز پیر اور منگل کومنعقد کی گئی،اس دو روزہ عالمی کانگریس کے پہلے دن آستان قدس رضوی کے علمی و ثقافتی ادارہ کی عمارت میں ۶ نشستوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ۲۶افراد نے اپنے اپنے مقالات پیش کئے۔
پانچویں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) مؤرخہ۱۳۔۱۴ مئی ۲۰۲۴ بروز پیر اور منگل کومنعقد کی گئی،جس میں دنیا کے چار براعظموں ایشیا، افریقہ، یورپ اور براعظم امریکہ کے مفکرین اور دانشوروں نے شرکت کی
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید سعید رضا عاملی اور آستان قدس رضوی کے علمی و ثقافتی ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحمید طالبی کی موجودگی میں مؤرخہ۷ مئی ۲۰۲۴ بروز منگل کو تہران میں واقع مَلِک قومی میوزیم اور لائبریری میں پانچویں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) سے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پانچویں عالمی کانگریس امام رضا(ع)کے علمی سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید سعید رضا عاملی نے ملک کےدینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی سے ملاقات میں کہا کہ عالمی کانگریس امام رضا(ع) کی یہ کوشش ہے کہ دنیا بھر کے مفکرین اور دانشوروں کی توجہ امام رضا(ع) کی تہذیبی اور فکری تعلیمات کو بہتر انداز میں فروغ دینے پر مبذول کرائی جائے۔