ماہ رمضان کے دوران حرم امام رضا(ع) میں تیرہ  لاکھ افطارپیک تقسیم کئے جائیں گے

حرم امام رضا(ع) کے منتظم اعلیٰ نے ۲۰۲۴ کے ماہ مبارک رمضان میں زائرین کی میزبانی کے لئے مکمل آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ماہ مبارک رمضان کے دوران تیرہ لاکھ افطار پیک تقسیم کئے جائیں گے۔

عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ماہ مبارک رمضان اور ایّام نوروز کے پروگراموں کی تفصیلات بتانے سے متعلق مؤرخہ۱۱ مارچ۲۰۲۴بروز سوموار کو میڈیا اہلکاران کی موجودگی میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جناب رضا خوراکیان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زیارت امام رضا(ع) ؛آٹھویں امام کی عنایات کا مظہر اور اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات کو فروغ دینے کا مرکزی نقطہ ہے اور اس زیارت سے امام علیہ السلام سے محبت کا اظہار کرنے کا موقع ملتا ہے ۔

انہوں نے اس بات پر تاکیدکرتے ہوئے کہا کہ زیارت ملک کا سب سے مؤثر ثقافتی ایونٹ ہے،کہا کہ حکام کو چاہئے کہ اس پر خصوصی توجہ دیں اور زیارت کی راہ میں درپیش مسائل اور مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کریں۔

شمسی سال کے آغاز کے وقت زائرین کی تعداد میں اضافہ سے متعلق پیش گوئی

حرم امام رضا علیہ السلام کے منتظم اعلیٰ نے مزید یہ بتایا کہ نئے شمسی سال میں آستان قدس رضوی کے تمام پروگراموں کا شعار اور ماٹو’’آرام جان ھا،بہار حرم اور بہارزندگی‘‘ ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ شمسی سال کے آغاز کے وقت حرم امام رضا(ع) میں بیس لاکھ زائرین تھے اور اس سال پیش گوئی کی جارہی ہے کہ زائرین کی تعداد۲۳ لاکھ ہوگی ۔
جناب خوراکیان نے کہا کہ بلاشبہ زائرین کا نئے شمسی سال کے وقت حرم امام رضا علیہ السلام میں آنے سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ اپنی زندگی کے اس اہم لمحے کا آغاز امام رضا(ع) سے کرنا چاہتے ہیں۔

حرم امام رضا(ع) کے پروگراموں کی تفصیلات

حرم امام رضا(ع) کے منتظم اعلیٰ نےپروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح ترتیل قرآن کی محافل منعقد کی جائیں گی اور اس سال نوجوانوں اور خواتین کے لئے بھی ترتیل قرآن کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
 جناب خوراکیان نے بتایا کہ تفسیر قرآن کی کلاسز اور ہر رات مناجات خوانی کے پروگرامز بھی منعقد کئے جائیں گے۔

شبہای قدر کے پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہای قدر میں فارسی زبان کے علاوہ عربی اور اردو زبان میں بھی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے،اس کے علاوہ آذری زبان زائرین کے لئے بھی خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گااور اسی طرح ناشنوایان(بہروں) کے لئے بھی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

 گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ۱۹ مختلف عناوین پر مشتمل پروگرامز خواتین کے لئے منعقد کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ،اس کے علاوہ ماہ مبارک رمضان میں ہر روز چھ زبانوں فارسی،عربی،انگلش،اردو،آذری اور ترکی استانبولی میں حرم امام رضا(ع) سے لائیو پروگرامز نشر کئے جائیں گے۔
ماہ رمضان میں دس لاکھ افطار پیک کی تقسیمی

حرم امام رضا(ع) کے منتظم اعلیٰ نے بتایا کہ روزے داروں میں تیرہ لاکھ افطاریاں تقسیم کی جائیں گی جن میں سے نو لاکھ افطاری پیکٹس کی تقسیم حرم امام رضا علیہ السلام کے صحنوں میں انجام پائے گی۔

انہوں نے مشہد مقدس کے مضافات میں تقسیم کی جانے والی افطاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا  کہ پسماندہ علاقوں میں افطاری تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ دو ہزار افطارپیک مجاورین کے گھروں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

 

News Code 3946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha