ستان قدس رضوی کے نائب متولی نے گذشتہ شمسی سال ۱۴۰۲ سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) کے خدّام نئے شمسی سال کے ایّام نوروز میں تشریف لانے والے زائرین کی میزبانی کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور اس سال زائرین و مجاورین کو دی جانے والی خدمات کی مقدار اور معیار میں بھی مزید بہتری آئی ہے ۔
حرم امام رضا(ع) کے منتظم اعلیٰ نے ۲۰۲۴ کے ماہ مبارک رمضان میں زائرین کی میزبانی کے لئے مکمل آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ماہ مبارک رمضان کے دوران تیرہ لاکھ افطار پیک تقسیم کئے جائیں گے۔
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے زیارت کی دینی اور ثقافتی حیثیت اور مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشہد مقدس میں لاکھوں زائرین کا اجتماع خصوصا نوروز جیسے ایّام میں ملکی سطح پر سب سے بڑا دینی اور ثقافتی اجتماع جانا جاتا ہے اس لئے اس پر خصوصی توجہ دی جائے ۔