اردن کےبین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے لئے حرم رضوی کے شعبہ قرآن  کی ممتاز خاتون  نے شرکت کا جواز حاصل کرلیا

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے شعبہ قرآن کریم کی ممتاز معلمہ قرآن اور حافظہ محترمہ رویا فضائلی کو رواں شمسی سال کے آخری مہینہ میں اردن میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لئے بھیجا جائے گا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ادارہ اوقاف و فلاحی امورکے شعبہ  قرآن کریم  کی اطلاع کے مطابق حفظ کل قرآن کے شعبہ میں صوبہ خراسان رضوی سے محترمہ رویا فضائلی اور صوبہ خوزستان سے علی رضا سامری اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی کرتے ہوئے اردن کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

یہ بین الاقوامی قرآنی مقابلے اردن کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے زیر اہتمام  دارالحکومت امان میں منعقد کئے جائیں گے،خواتین کے لئے ان مقابلوں کا انعقاد بارہ سے سترہ شعبان المعظم اور مردوں کے لئے بیس سے  چھبیس ماہ مبارک رمضان  میں کیا جائے گا۔

محترمہ رویا فضائلی کا تعلق مشہد سے ہے جو کہ اس وقت فردوسی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہونے کے ساتھ قرآنی مقابلوں میں تربیت اور جج کے فرائض بھی انجام دے رہی ہے اور ساتھ میں حرم امام رضا علیہ السلام کے شعبہ دارالقرآن الکریم کی   معلمہ  قرآن بھی ہیں، اس کے علاوہ مختلف آرگنائزیشنز اور تعلیمی اداروں میں بھی  معلمہ قرآن  کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ سال، خواتین کے شعبہ   میں ملک کے قومی قرآنی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے اردن کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں شرکت  کا جواز حاصل کیا تھا  

قرآن کریم کی اس حافظہ کے اعزازات میں  شہری ،صوبائی  اور ملکی سطح کے بہت سارے قرآنی مقابلوں میں  مقام حاصل کرنا شامل ہیں جیسے طلبا کے لئے منعقد ہونے والے قرآن و عترت فیسٹیول کے چھتیسویں دور میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا اور ایران و عراق کی طالبات کے بین الاقوامی مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنا شامل ہے ۔

ان کے علاوہ ادارہ اوقاف و فلاحی امور کے شعبہ حفظ قرآن کریم کے قومی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنا اور بہت ساری قرآنی آرگنائزیشنز اور قرآنی اداروں کے مختلف قومی مقابلوں میں شرکت کے ساتھ حرم امام رضا علیہ السلام کی ممتاز معلمہ ہونے کا بھی اعزاز رکھتی ہیں۔

مآخذ: آستان نیوز
News Code 390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha