قرآن کریم کا وہ مجموعہ جس کی تحریر آئمہ طاہرین علیہم السلام سے منسوب ہے عالم اسلام اور ایران کے سب سے پرانے اور قدیمی قرآنی نسخوں کا مجموعہ ہے جو کہ آج کی نسل کے لئے گذشتہ صدیوں کی یادگار ہے اور آستان قدس رضوی کے کتب خانوں،میوزیمز اور دستاویزاتی مرکز کی آرگنائزیشن جیسے دنیا کے دیگر ملکوں کے کتب خانے ان تمام چیزوں کی آئندہ نسل کے لئے محافظ ہیں ۔
آستان قدس رضوی کا میوزیم درحقیقت حرم امام رضا(ع) کا مکمل عکاس ہے جس میں پایا جانے والا ہر اثر اور شاہکار خواہ وہ کتاب کی سجاوٹ،خطاطی کی تاریخ،پینٹنگ،تذہیب،جلد سازی یا کاغذ سازی سے متعلق ہو تاریخ کا حصہ ہے اورانسانی تحریری ورثہ کی تہذیب کے ارتقاء اور تبدیلی کی تاریخ پر مشتمل ہے ۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے شعبہ قرآن کریم کی ممتاز معلمہ قرآن اور حافظہ محترمہ رویا فضائلی کو رواں شمسی سال کے آخری مہینہ میں اردن میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لئے بھیجا جائے گا۔