ملک بھر کے مقدس مقامات اور مزارات کے نمائندوں کے۴۶ویں اجلاس کا انعقاد

مسجد مقدس جمکران کی میزبانی میں ملک بھر کے مقدس مقامات اور مزارات کے نمائندوں کا ۴۶واں اجلاس منعقد کیا گیا۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛اس اجلاس میں حرم امام علی بن موسیٰ الرضا(ع)،حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س)،حرم حضڑت شاہچراغ(ع)،بعثہ مقام معظم رہبری،مسجد مقدس جمکران،اوقاف اور فلاحی امور آرگنائزیشن اور حرم حضرت شاہ عبد العظیم(ع) کے نمائندوں نے شرکت فرمائی ،اجلاس کے دوران سابقہ اجلاسوں کے مسائل اور موضوعات اورایران کے مقدس مقامات کے مستقبل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ آئندہ ماہ  میں پندرہ شعبان کے جشنوں کے انعقاد سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوااوریہ طے ہوا کہ پندرہ شعبان المعظم کے جشن باہمی ہمفکری کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے۔

اسی طرح زیارت سے متعلق قومی دستاویز کا مسئلہ اوراس دستاویز کے مسودے کی پیشرفت،مقدس مقامات پر غیرملکی زائرین کی محوریت سے بین الاقوامی ورکنگ گروپ کا قیام اورجن شہروں میں مقدس مزارات پائے جاتے ہیں جیسے شیراز،قم اور مشہد مقدس وغیرہ وہاں پر غیرملکی زائرین کی میزبانی کے لئے ثقافتی،علمی اور دیگر خدمات کی فراہمی کے علاوہ مسجد مقدس جمکران کے نئے متولی سے ملاقات اور تحائف ہدیہ کرنے جیسے چند ایسے موضوعات تھے جن کا اس اجلااس میں تبادلہ خیال ہوا اور جائزہ لیا گیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اجلاسوں کے مسودوں پر عملدرآمد کا جائزہ،مہدویت اورانتظار کی ثقافت کو فروغ دینے والی دستاویز کے نفاذ سے متعلق رپورٹ پیش کیا جانا،غزہ کی مظلوم عوام کی مدد کے لئے باہمی ہمفکری اور تجاویز پیش کرنا اور دیگر چند ایک موضوعات جیسے آرٹیفشل انٹیلیجنس وغیرہ کو بھی اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔

News Code 3604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha