عدالت،انبیاء کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں سے ہے

آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ نے عدل وانصاف کو انبیائے کرام کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاندان کی صحیح کارکردگی معاشرے کی سلامتی کی ضامن ہے اورقرآن و اہلبیت(ع) کے دستورات کے مطابق خاندانی اور ازدواجی زندگی کی بنیاد عدل وانصاف اور فریقین کے باہمی حقوق کی رعایت کرنے پر مبنی ہے۔

عتبہ‌نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛پانچویں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی ۲۱ ویں پری میٹنگ کا انعقاد آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن میں منعقد کیا گیا جس میں علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ جناب عبد الحمید طالبی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدالت،اسلامی معاشرے کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے جو انسان کی انفرادی اور معاشرتی زندگی کے تمام پہلوؤں میں فیصلہ کن کردار اداکرتی ہے ۔

انہوں نے مزید یہ کہ عدالت،انبیاء کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں سے ہے اور اسلام جو کہ آسمانی ادیان میں سے آخری اور کاملترین دین ہے اس کا بنیادی مقصد انسانی معاشرے میں عدل وانصاف کا نفاذ ہے ،آیات و روایات اور پیغمبر گرامی اسلام(ص) اور اہلبیت(ع) کی عملی زندگی میں بھی عدل وانصاف کو بنیادی حیثیت حاصل رہی ہے جس پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے ۔

جناب طالبی نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام نے عدل وانصاف کو خاص اہمیت دی ہے اور اسے انسان اور معاشرے کی سعادت اور کمال کے حصول کی بنیادی شرط قرار دیا ہے ،الہیٰ عدل معاشرے کی بنیاد ہے اورخداوند متعال کا عادل ہونا اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اس لئے عدل و انصاف کا انکار در حقیقت اسلام کے انکار کے برابر ہے ۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عدالت دو حصوں میں یعنی انفرادی اور اجتماعی عدالت میں تقسیم ہوتی ہے ،انفرادی عدالت کا مطلب یہ ہے کہ انسان انفرادی حقوق اور فرائض کو پورا کرےاور اجتماعی عدالت سے مراد یہ ہے کہ سماج کے تمام حقوق و فرائض کی رعایت کی جائے ،اجتماعی عدالت کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ؛عدالتی عدل وانصاف،اصلاحی عدالت،سیاسی عدل و انصاف اور اخلاقی عدالت۔

جناب طالبی نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خاندان پر مبنی عدالت اور عدل و انصاف ایک ایسا موضوع ہے جس پر آئمہ معصومین علیہم السلام نے خصوصی توجہ دی ہے ،انہوں نے خاندانی رشتوں میں عدل وانصاف برقرار رکھنے پر تاکید فرمائی ہے ، خاندان کی صحیح کارکردگی معاشرے کی سلامتی کی ضامن ہے  اورقرآن و اہلبیت(ع) کے دستورات کے مطابق خاندانی اور ازدواجی زندگی کی بنیاد عدل وانصاف اور فریقین کے باہمی حقوق کی رعایت کرنے پر مبنی ہے۔

News Code 3436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha