حرم امام رضا(ع) کے کارپٹ سروس ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیوں کا جائزہ

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی و ملکوتی بارگاہ کے عقیدت مندوں اور زائرین کو طرح طرح کی بے مثال خدمات فراہم کی جاتی ہیں، جن میں کارپٹ سروس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات بھی شامل ہیں ، یہ ادارہ حرم امام رضا علیہ السلام میں قالینیں بچھانے سے لے کر ان کی صفائی و ستھرائی کا کام انجام دیتا ہے تاکہ زائرین کرام صاف ستھری اور آرام دہ جگہ پر بیٹھ کر سکون سے زیارت کر سکیں۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کا مقدس آستانہ مختلف نقش و نگار والی قالینیوں سے ڈھکا ہوا ہے جن پر زائرین و مجاورین کی کثیر تعدادبا جماعت نمازیں ادا کرتی ہے ،حرم مطہررضوی کا  کارپٹ سروس ڈیپارٹمنٹ،حرم مطہر رضوی کے ادارہ خدمات زائرین کا ذیلی ڈیپارٹمنٹ ہے  ،کارپٹ سروس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی کاوشوں سے پورے حرم امام رضا علیہ السلام میں خاص ترتیب اور نظم کے ساتھ قالینیں بچھانے کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں، آپ قارئین کے لئے ذیل میں اس ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ خدمات کا جائزہ  پیش کیا جارہا ہے ۔

صحنوں اور رواقوں(ہالز) میں قالینیں بچھانے کی خدمات

حرم امام رضا(ع) کا کارپٹ سروس ڈیپارٹمنٹ قالینیں بچھانے سے متعلق دو طرح کی خدمات فراہم کرتا ہے جن میں ’’رواقوں میں قالینیں بچھانے کی خدمات‘‘ اور’’صحنوں میں قالینیں بچھانے کی خدمات‘‘شامل ہیں۔اس سلسلے میں حرم امام رضا(ع) کے  کارپٹ سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب سید مقداد سفاریان تفصیلات بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ پورا سال حرم امام رضا(ع)کے رواقوں(ہالز) میں عبادت کی جگہوں پر ہاتھ سے بنی قالینیں اور زائرین کی رفت و آمد کے راستوں پر مشین سے بنی قالینیں بچھائی جاتی ہے  ،مجموعی طور پر ۴۰ ہزار مربع میٹر رقبے پر ۲۱ ہزار۶۰۰ ہاتھ سے بنی ہوئی قالینیں اور ۱۷ ہزار۵۰۰ سے زائد، مشین سے بنی قالینیں رواقوں میں بچھائی جاتی ہیں۔

جناب صفاریان نے بتایا کہ سال کے عام دنوں میں یومیہ نمازوں کے وقت حرم امام رضا علیہ السلام کے۸۰ سے۱۰۰ ہزار مربع میٹر رقبے پر قالینیں بچھائی جاتی ہیں اور خاص مناسبتوں یا مواقع پر ۲۰۵ ہزار مربع میٹر پر قالینیں بچھانے کے فرائض انجام دیئے جاتےہیں ۔

قالینوں کی صفائی و ستھرائی کی خدمات
 حرم امام رضا(ع) کے کارپٹ سروس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات فقط قالینیں بچھانے تک محدود نہیں ہیں بلکہ قالینوں کی صفائی اور دھونے کا کام بھی اسی ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے انجام دیا جاتا ہے  ،اوسطاً چوبیس گھنٹوں کے دوران رواقوں میں ۲۵ ہزار مربع میٹر رقبے پر بچھی قالینوں کی صفائی کی جاتی ہے اور صحنوں میں تقریباایک لاکھ بیس ہزار رقبے پر بچھی قالینوں کی صفائی ہوتی ہے البتہ صحنوں میں بچھی قالینوں کو اکھٹا کرنے کے بعد رات کے وقت گوداموں میں صفائی کا کام انجام دیا جاتا ہے اورپورا سال ضرورت کے مطابق ان قالینوں کی دھلائی وغیرہ بھی ہوتی رہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مندرجہ بالا خدمات کے علاوہ خاص مناسبتوں جیسے ماہ محرم اور صفر وغیرہ میں مجالس و ماتم دار ی وغیرہ کے انعقاد کے لئے مختلف مذہبی انجمنوں اور تنظیموں کو اس ادارے کی جانب سے قالینیں امانت کے طور پر بھی دی جاتی ہیں۔

قابل توجہ ہے کہ سالانہ تقریباًساٹھ ہزارمربع میٹر رقبے کے لئے نئی قالینیں بچھائی جاتی ہیں اور پرانی قالینوں کو وہاں سے اکھٹا کرلیا جاتا ہے ۔

جناب صفاریان نے اس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی تعداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیپارٹمنٹ میں ۶۵ افراد مستقل طور پر کام انجام دیتے ہیں جن میں سے زیادہ تر قالینوں کے ماہرین ہیں،یہ افراد روزانہ کی بنیاد پر رواقوں میں بچھی قالینوں کا جائزہ لیتے رہتےہیں اور اگر کسی جگہ پر قالین تبدیل کرنے،قالین کی صفائی یا سلائی وغیرہ کی ضرورت ہو تو اس شعبے کے ماہرین کو فوری طور پر اطلاع دیتے ہیں تاکہ جلد از جلد متعلقہ مسئلے کو حل کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف شفٹوں میں تقریباً۶۰۰ نوجوان اور جوان خادم خدمات انجام دیتے ہیں اور چوبیس گھنٹوں میں اوسطاً۲۵۰ خادم قالینیں بچھانے کے فرائض انجام دیتے ہیں،خاص ایّام میں ان کی تعداد۵۰۰  تک زیادہ کر دی جاتی ہے ۔
 

News Code 3424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha