ہفتہ ریسرچ کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کے ۱۹۲ ویں علمی و ثقافتی ہفتہ وارپروگرام کے دوران حوزہ علمیہ خراسان کی جانب سے علمی ورثے کو اکھٹا کرنے اور اس کی حفاظت کے منصوبہ کو متعارف کرانے کے ساتھ اس منصوبے سے نقاب کشائی کی گئی۔
شہرہ آفاق ایرانی شاعر حافظ شیرازی کی برسی کے موقع پرآستان قدس رضوی کے بروزمنگل کو منعقد ہونے والے علمی و ثقافتی پروگراموں کی سلسلہ وار ۱۸۳ ویں نشست کو ایران کے معروف و مشہور شاعر کے دیوان حافظ کے خطی نسخہ کے تعارف اور رونمائی سے مخصوص کیا گیا ۔