آستان قدس رضوی کے ڈیجیٹل میوزیم کا تعارف

انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے دور میں ڈیجیٹل لائبریریز کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میوزیمز بھی تشکیل دیئے جا رہے ہیں،آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز میں بھی یہ کام انجام دیا جا چکا ہے ، جہاں حرم امام رضا(ع) میں واقع میوزیمز کو دیکھنے کے لئے زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد تشریف لاتی ہے ،وہیں آستان قدس رضوی کے ڈیجیٹل میوزیم کی جانب بھی دنیا بھر سے اسلامی و ایرانی ثقافت اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے افراد متوجہ ہو رہے ہیں۔

عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کا ڈیجیٹل میوزیم،مختلف آثار اورمیوزیم میں موجود چیزوں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجٹائزکر کے ورچوئل اسپیس پلیٹ فارم پر جغرافیائی حدود اور وقت کی پابندیوں کے بغیر اپنے ناظرین تک رسائی  فراہم کر رہا ہے ، ذیل میں آپ قارئین کو ڈیجیٹل میوزیم کی تشکیل اور آرگنائزیشن آف میوزیمز،لائبریریز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کی جانب سے ورچوئل پلیٹ فارم پرمیوزیم سے متعلق شروع کی جانے والی خدمات سے متعلق معلومات فراہم کریں  گے۔

۲۰۱۶ سے ڈیجیٹل میوزیم کا آغاز

آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے ڈیجیٹل میوزیم کے سربراہ محترم عادل مطوری نے بتایا کہ ڈیجیٹل سیسٹم متعارف ہونے کے ساتھ ہی علم کو عملی شکل دینے کے لئے بہت سی ٹیکنالوجیزکو استعمال میں لایا گیا جن میں توسیع و ترقی مسلسل جاری ہے ،آج ہماری زندگی کے بہت سارے پہلوؤں کو ڈیجیٹل سسٹمز اور جدید ٹیکنالوجیز نے احاطہ کر رکھا ہے ،میوزیمز بھی اس قاعدے سے مستثنیٰ نہیں ہیں اور ورچوئل رئیلٹی،اگمینٹڈ رئیلٹی ،مکسڈ رئیلٹی اور ملٹی میڈیا وغیرہ جیسی کئی دیگر ٹیکنالوجیز نے ناظرین کوخدمات فراہم کرنے میں بہت ساری تبدیلیاں لائی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کے میوزیمز اپنی ۸۰ سالہ تاریخ کے ساتھ ایران کے قدیمی ترین میوزیمز میں سے ہیں ،۲۰۱۶ میں ان میوزیمز کو ورچوئل پلیٹ فارمز کے ذریعہ باقاعدہ سرکاری سطح پر ڈیجیٹائز کرنے کا کام شروع کیا گیا۔
جناب مطوری نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کے ڈیجیٹائز کرنے والے ڈیپارٹمنٹ نےبھی  ۲۰۱۹ سے باقاعدہ اپنی سرگرمیاں شروع کر دی تاکہ حرم امام رضا علیہ السلام کے میوزیمز اوران میں موجود قدیمی آثار کا تعارف کرایا جا سکے،انہوں نے بتایا کہ مختلف قدیمی آثار کو دستاویزی شکل دینے کے لئے فوٹوگرافی اور اسکیننگ کے ساتھ نمائشی فضا سے استفادہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس ڈیپارٹمنٹ نے  میوزیم کے قدیمی آثارکو متعارف کرانے کے لئے موشن گرافک،ویڈیوکلپ،انفوگرافک، پوسٹر،۳۶۰ ڈگری والی انٹرایکٹو تصاویر،جی بی پکسل امیجز،پانورامک تصاویر اور تھری ڈی فائلز وغیرہ سے استفادہ کیا ،جو کہ ورچوئل وزٹ کے دوران وزٹرز گائیڈ سسٹم اور سوشل نیٹ ورکس وغیرہ کی صورت میں سامنے آتاہے۔

میوزیم کے ۱۰ ہزار آثار کی ڈیجیٹلائزیشن

آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے ڈیجیٹل میوزیم کےسربراہ نے بتایا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران دس ہزار سے زائد آثار کو ڈیجیٹائزڈ کیا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ ترآثار اور کاموں کو ورچوئل پلیٹ فارم پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے اور باقی کام بھی اپلوڈ کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آستان قدس رضوی کا ڈیجیٹل میوزیم توسیع ترقی کے مراحل میں ہے کہا کہ ان آثار میں دلچسپی رکھنے والے افراد ڈیجیٹل میوزیم کی سائٹ  https://digimuseum.razavi.ir پر مراجعہ فرما کر حرم امام رضا علیہ السلام کے میوزیمز کو ورچوئل صورت میں دیکھ سکتے ہیں ،رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ۳۵۰۰ افراد نے اس ڈیجیٹل میوزیم کا وزٹ کیا ہے ۔

ملٹی میڈیا فارمیٹس سے استفادہ

آستان قدس رضوی کے ڈیجیٹل میوزیم کی ایک اور خدمت سوشل نیٹ ورکس کے ذریعہ میوزیم کے آثار اور ان سے متعلق واقعات کا متعارف کرانا ہے ،جناب مطوری نے بتایا کہ بہت سارے ملکی اور غیرملکی میوزیمز کی طرح آستان قدس رضوی کا ڈیجیٹل میوزیم بھی سوشل نیٹ ورکس کے ذریعہ میوزیمز کے مختلف قدیمی آثار اور ثقافتی ورثے کے خزانے کو معاشرے کے ہر طبقے کے فرد کےلئے خصوصاًنوجوانوں کے لئے عوامی ثقافت کو جاننے اوراس سرزمین کے گرانقدر آثار اور ان کی تاریخ سے آشنائی کا موقع فراہم کرنا چاہتا ہے ۔

 انہوں نے مزید یہ بتایا کہ میوزیم کے آثار ، رضوی میوزیم کے مختلف حصوں اور حرم امام رضا(ع) کی ثقافتی میراث سے متعلق مختلف ذرائع کے ذریعہ جیسے ویڈیو کلپ،موشن گرافک،پاڈکاسٹ،اسٹوری ویڈیو،متن،تصاویر اور ریلز وغیرہ  سےان کا تعارف کرانا  اور معلومات فراہم کرنا وغیرہ ؛ آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے عملے کے تعاون اور مشاورت سے بچوں،نوجوانوں اور روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خادموں اور آستان قدس رضوی کے ذیلی اداروں کے ذریعہ یہ کام انجام پاتا ہے ۔

سوشل نیٹ ورکس میں موجود میوزیم کے آثار کا تعارف

آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ نے بتایا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے آستان قدس رضوی کا ڈیجیٹل میوزیم جو کہ اس آرگنائزیشن کی ورچوئل اسپیس کا ذیلی حصہ ہے ،جو کہ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ ،مستند سازی اور امور میوزیم کے تعاون سے مختلف سوشل نیٹ ورکس پر جیسے’’بلہ‘‘،’’گپ‘‘،’’ایتا‘‘،’’سروش پلس‘‘،’’نسیم رضوان‘‘،’’روبیکا‘‘،’’ربینو‘‘ اور آپاراٹ وغیرہ پر میوزیم کے آثار اور ان سے متعلق واقعات کے تعارف وغیرہ کا کام انجام دیتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے افراد تین طریقوں سے بشمول آستان قدس رضوی کے ڈیجیٹل میوزیم کی آئی ڈی’’ @digimuseum_aqr‘‘ کی سرچ،متعلقہ لینکس کے ذریعہ اور بارکوڈ کو اسکن کر کے آستان قدس رضوی کے ڈیجیٹل میوزیم کے سوشل نیٹ ورکس پرممبر بن سکتے ہیں۔

News Code 2949

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha