عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے اعلیٰ سطح کے اساتذۂ کرام اور مختلف دینی مدارس کے سربراہان حجت الاسلام والمسلمین ماجد اللامی،حجت الاسلام والمسلمین عمار الخزعلی اور حجت الاسلام والمسلمین حسن خشیش، علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی میں تشریف لائے جہاں یونیورسٹی کے مختلف حصوں جیسے لائبریری وغیرہ کا دورہ کیا اور اس دوران رضوی یونیورسٹی کے چانسلر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر جہانگیری اور چند ایک اسسٹنٹ پروفیسرز اور فیکلٹی ممبران سےبھی ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے قیام کی تاریخ،مختلف سرگرمیوں،تعلیمی سبجیکٹس اور تعلیمی شیڈول،علمی اور تحقیقاتی مضامین سے متعلق ایک رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ نجف اشرف کے طلباء کے داخلہ سے متعلق سوالوں کے جوابات بھی دیئے گئےاس کے علاوہ نجف اشرف کے طلباءکے لئے رضوی یونیورسٹی میں تحصیل کے امکانات اوراس علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ علمی اور تحقیقی کاموں میں باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
آپ کا تبصرہ