آستان قدس رضوی کی جانب سے مشہد مقدس میں منعقد ہونے والی ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی نمائش میں بھرپور شرکت

صوبہ خراسان رضوی میں ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے حاصل ہونے والے علمی نتائج اور کامیابیوں کی نمائش کے سلسلے میں بروز جمعرات مورخہ۳۰ نومبر۲۰۲۳ کو انٹرنیشنل مشہد ایکسپو میں نمائش کا آغاز ہوا جس میں سو سے زائد کمپنیوں اور ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں سے منسلک نجی اداروں اور کمپنیوں نے شرکت فرمائی،اس نمائش میں آستان قدس رضوی نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

 عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے علمی و ثقافتی ادارے  نے آٹھ دیگر علمی،ثقافتی اورتحقیقاتی اداروں کے ساتھ ملکر صوبہ خراسان رضوی کی ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ایکسپو میں شرکت کی۔

آستان قدس رضوی کے علمی و ثقافتی ادارے نے اپنے ذیلی اداروں بشمول آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن،آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کا دستاویزاتی مرکز،آستان قدس رضوی کا قرآنی مرکز،علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی،انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع)،مدرسہ عالی فقاہت عالم آل محمد(ع)،رضوی کلچرل فاؤنڈیشن اور آستان قدس رضوی کے جوانان انسٹیٹیوٹ کے ساتھ ملکر اپنی تازہ ترین سائنسی،تحقیقاتی اور ٹیکنالوجی سے متعلق  کامیابیوں اور علمی نتائج کو ان سے دلچسپی رکھنے والے افراد خصوصا اسلامی علوم میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے نمائش میں پیش کیا۔

حضور پر رنگ آستان قدس رضوی در نمایشگاه پژوهش و فناوری

مصحف مشہد رضوی سے لے کر طلباء کی ٹیکنالوجیز تک

آرگنائزیشن آف لائبریریز کی جانب سے ۳۰ سے زائد عناوین پرآرٹیکلز نمائش میں پیش کئے گئے ،ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  اس آرگنائزیشن کی تحقیقاتی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ۲۰۲۲ اور۲۰۲۳ میں شائع ہونے والے بہترین مضامین کو نمائش میں رکھا گیا ہے ،اس کے علاوہ ۱۸ عناوین پر مشتمل کتابوں کو جنہیں گذشتہ دو سالوں میں شائع کیا گیا انہیں بھی نمائش میں شامل کیا گیا ہے اور اسی طرح حال ہی میں مصحف مشہد رضوی کے قرآنی ایڈیشن سے رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی تھی ،اس قرآنی ایڈیشن کو بھی آرگنائزیشن آف لائبریریز کی جانب سے نمائش میں رکھا گیا ہے ۔
یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ ’’مصحف مشہد رضوی‘‘ کایہ قرآنی ایڈیشن ۲۵۲ صفحات پر مشتمل ہے جسے حجازی رسم الخط کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے ،یہ قرآنی ایڈیشن پہلی صدی ہجری کا سب سے پرانا اور کامل ترین قرآنی ایڈیشن ہے جسے سات سالوں کی ریسرچ  اور آل البیت(ع) لاحیاء التراث انسٹیٹیوٹ اور آستان قدس رضوی کی لائبریری کے باہمی تعاون سے فاکس ملی(اصل جیسی کاپی)پرنٹنگ میں ملکی اور غیرملکی محققین اور دانشوروں کے لئے شائع کیا گیا
مدرسہ عالی فقاہت عالم آل محمد(ع)،قرآنی مرکز،رضوی کلچرل فاؤنڈیشن،جوانان انسٹیٹیوٹ ،انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) اور انٹرنیشنل یونیورسٹی علوم اسلامی رضوی نے بھی اپنے اپنے متعدد مضامین،کتب اور تحقیقاتی سرگرمیوں کو نمائش میں پیش کیا،اس کے علاوہ انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کے تخلیقی اورکاروبار کو فروغ دینے والے شعبہ نے بھی اپنی ٹکنیکل سرگرمیوں کو نمائش میں پیش کیا۔

حضور پر رنگ آستان قدس رضوی در نمایشگاه پژوهش و فناوری

 نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر انٹرنیشنل مشہد ایکسپو کے ڈائریکٹر جناب سعید سیفی نے بتایا کہ صوبہ خراسان رضوی کی ریسرچ اور ٹیکنالوجی سے متعلق حاصل ہونے والی کامیابیوں کی نمائش کو صوبہ خراسان رضوی کے ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ویک ہیڈ کوارٹر کے توسط سے چار ہزار پانچ سو مربع میٹر پر منعقد کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ اس نمائش میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کے لئے عطار ہال کو مخصوص کیا گیا ہے جس میں یہ کمپنیاں اپنی اپنی مصنوعات اور علمی نتائج کو پیش کر سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس نمائش میں شرکت کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی کل تعداد ۱۴۰ ہے اور یہ تمام صوبہ خراسان رضوی سے ہیں جو اپنے اپنے علمی نتائج اور تحقیقات کو اس بین الاقوامی ایکسپو میں نمائش کے لئے پیش کریں گے۔

انٹرنیشنل مشہد ایکسپو کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس نمائش کے ساتھ ساتھ ۳۴ دیگر ضمنی تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں جن میں سرکاری و غیرسرکاری اداروں جن میں نیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن،گورنریٹ،جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کوآپریٹو اور حوزہ علمیہ صوبہ خراسان سے لے کر یونیورسٹیاں اور نجی تحقیقاتی مراکز شامل ہیں۔

یہ نمائش جس کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوا ۳ دسمبر۲۰۲۳ تک صبح دس بجے سے شام سات بجے تک  کھلی رہے گی۔

News Code 2867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha