عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ پانچویں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) جو کہ ’’انصاف سب کے لئے ،ظلم کسی پر بھی نہیں‘‘ کے عنوان سے منعقد کی جائے گی اس کانگریس کے گیارہویں ابتدائی اجلاس میں رضوی تعلیمات کی روشنی میں اسلامی تہذیب اور انصاف کا جائزہ لیاگیا۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سعید رضا عاملی،وزارت ریسرچ اینڈٹیکنالوجی کے سوشل ،کلچرل اینڈ سیولائزیش اسٹڈیز کے سربراہ ڈاکٹر رضا غلامی،اسلامک کلچر اینڈتھاٹ ریسرچ سینٹر کے شعبہ معرفت شناسی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر قائمی نیا اور تہران یونیورسٹی میں فلسفہ کے پروفیسر ڈاکٹر مصطفی زالی نے اس ابتدائی اجلاس میں گفتگو فرمائی۔
وزارت ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے کلچرل،سوشل اینڈ سیولائزیشن اسٹڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر مہدی اسدی اس ابتدائی اجلاس کے علمی سیکرٹری تھے۔
یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ یہ ابتدائی اجلاس بروز بدھ مؤرخہ ۲۲ نومبر۲۰۲۳ کو تہران میں واقع وزارت ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے کلچرل،سوشل اینڈ سیولائزیشن اسٹڈیز ریسرچ سینٹر میں صبح سات بجے سے دوپہر دو بجے تک منعقد کیا گیا۔
دکتر مهدی اسدی، استادیار پژوهشگاه مطالعات فرهنگی اجتماعی و تمدنی وزارت علوم تحقیقات و فناوری، دبیر علمی این نشست است.
اس ابتدائی اجلاس میں شرکت کے خواہان افراد نے ورچوئل لینک https://b۲n.ir/icscs کے ذریعہ اجلاس میں شرکت فرمائی۔
آپ کا تبصرہ