حرم امام رضا(ع) کے ۲۳ لاکھ زائرین کے سوالات کے جوابات

حرم امام رضا(ع) کا دینی سوالات کے جوابات کا شعبہ اس وقت عوام الناس کے شرعی و دینی سوالوں کے جوابات کا اہم ترین مرکز بن چکا ہے اور اس ادارہ کے اسلامی اسکالر اور دینی ماہرین سال بھر مختلف پروگراموں کی صورت میں ۲۳ لاکھ زائرین و مجاورین کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔

عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جدید میڈیا ذرائع اور سوشل نیٹ ورکس پر بڑھتے ہوئے شکوک و شبہات نے دینی بنیادوں کو متزلزل کر کے نوجوان نسل کے ذہنوں کو کئی سوالوں میں الجھا رکھا ہے  ،اسی تناظر میں حرم امام رضا علیہ السلام ان شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لئے مختلف خدمات فراہم کر رہا ہے ۔

حرم امام رضا(ع)  کے اس ادارہ نےباقاعدہ ۲۰۰۳  سے اپنی فعالیت شروع کی ،  جن کے بارے میں جاننے کے لئے ہم نے حرم امام رضا(ع) کے شعبہ دینی سوالات کے جوابات کے سربراہ  حجت الاسلام والمسلمین جناب محمود امیری سے بات چیت کی ،جسے ذیل میں آپ قارئین کے لئے ذکر کیا جا رہا ہے ۔

 دینی ادارہ کے طریقہ کار  اور فرائض سے متعلق وضاحت فرمائیں؟

حرم امام رضا(ع) کا یہ ادارہ تین طرح سے فعالیت انجام دیتا ہے پہلے نمبر پر زائرین کے دینی، شرعی اور عقیدتی سوالوں کے جوابات ان دفاتر کے ذریعہ دیئے جاتے ہیں جو حرم امام رضا(ع) کے صحنوں اور داخلی دروازوں پر قائم کئے گئے ہیں،دوسرے نمبر پرمدرسہ پریزاد میں ہونے والی معرفتی نشستوں کے ذریعہ اور تیسرے نمبر پر پرسمان نامی پروگرام کے ذریعہ سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔

البتہ ان کے علاوہ ٹیلی فون نمبر۰۵۱۳۲۰۲۰ پر کال کر کے یا ۳۰۰۲۰۲۰ پر میسج کر کے بھی  سوالات پوچھ سکتے ہیں اوراس ادارہ کی جانب سے ہر نماز کے بعد بیان احکام کے عنوان سے شرعی و دینی مسائل بھی  بیان کئے جاتے ہیں۔
  یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ۰۵۱۳۲۰۲۰ کال سیسٹم واحد ایسا ادارہ ہے جو پورا سال ۲۴ گھنٹے تمام اسلامی ممالک سے پوچھے گئے شرعی و دینی سوالوں کے جوابات دیتا ہے  اور تقریبا روزانہ کی بنیاد پر  ۳۵۰۰ کالز کے جوابات دیئے جاتے ہیں،ان سوالات کے جوابات کے لئے ۴۰۰ دینی ماہرین سے استفادہ کیا جاتا ہے ۔

سالانہ اعداد و شمار سے متعلق وضاحت فرمائیں؟
 سالانہ پانچ لاکھ افراد کے لئے معرفتی نشستوں کا انعقاد ،آٹھ لاکھ فقہی سوالات کے جوابات،دولاکھ نوے ہزار عقیدتی سوالات کے جوابات،اکیس لاکھ فقہی اور عقیدتی سوالات کے ٹیلی فون کالز کے ذریعہ جوابات،بیان احکام کے ۷۷ ہزار جلسات کا انعقاد،پرسمان پروگرام کے ۲۰۰ جلسات کا انعقادجملہ اس ادارہ کی سالانہ سرگرمیاں ہیں۔

News Code 2688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha