عتبہ نیوز؛ یہ تمام آثار و تألیفات؛آداب زیارت،امام رضا(ع)،حدیث سلسلۃ الذہب،زیارت اور زائر جیسے موضوعات پر فرانسیسی،انگریزی،تاجک،عربی، ہوسائی،روسی،اردو،آذری،جرمن اور بنگالی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
پیغمبر اکرم(ص) کا خاندان اور آئمہ معصومین علیہم السلام ہمیشہ اپنے پیروکاروں کے لئے علمی نمونہ رہے ہیں اور ہمیشہ اپنے طرز عمل سے اہل ایمان کو صحیح راستہ دکھایا ہے ،اسی مقصد سے کتاب’’سفربا خورشید‘‘جس میں امام رضا(ع) کی سیرت اور طرز زندگی کو بیان کیا گیا ہے ،یہ کتاب ہمیں پیغمبر اکرم(ص) کے خاندان کی طرز زندگی سے متعارف کراتی ہے ،کتاب کو جناب محمد تقی فعالی نے تحریرکیا اورافریقی ایشائی زبان ہوسائی میں اس کا ترجمہ کیا گیا جو کہ تمام محققین،دانشور حضرات اور خاندان پیغمبر(ص) کی طرز زندگی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئےمارکیٹ میں دستیاب ہے ۔
’’امام رضا(ع) کی زیارت کے آداب‘‘،’’امام ہشتم شیعیان‘‘،’’حضرت علی بن موسیٰ الرضا(ع) امام رأفت و معرفت‘‘،’’واژہ نامہ و حرم مطھر امام رضا(ع)‘‘ چند ایسی کتب ہیں جنہیں سیرت رضوی کے موضوع پر انگریزی زبان میں تحریر کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ ’’المعارف الرافعہ فی شرح الزیارۃ الجامعہ‘‘،’’فیض الحرمین فی شرح منظومہ الثقلین‘‘،’’روض الجنان و روح الجنان‘‘،’’عجائب البلدان اور دیگر کئی کتب عربی زبان میں شائع کی جا چکی ہیں ،اسی طرح کتاب ’’فضیلت زیارت رضوی‘‘ اردو اور آذری زبان میں ترجمہ کی گئی ہے اور ’’آرامگاہ ھای خاندان پاک پیامبر(ص)‘‘ اور ’’آئینہ الفت‘‘ کے علاوہ متعدد کتب اردو زبان میں ترجمہ ہو کرقارئین کے لئے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
آپ کا تبصرہ