رضوی ڈیجیٹل لائبریری میں فلسطین سے متعلق مطالعاتی مرکز کا افتتاح

’’فلسطین ایک پائیدار سرزمین‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس کے دوران فلسطینی عوام کے پائمال شدہ حقوق کو بیان کرنے کے مقصد سے رضوی ڈیجیٹل لائبریری میں فلسطین سے متعلق مطالعاتی مرکز سے نقاب کشائی کی گئ۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کی سنٹرل لائبریری میں ڈیجیٹل شعبہ کے انچارج  نے بتایا کہ اس مطالعاتی مرکز میں فلسطین اور مقبوضہ علاقوں سے متعلق۳۷۴۰ ڈیجیٹل ماخذ کے ریکارڈز موجود ہیں جن میں مخطوطات،لتھوگرافک،پرنٹ شدہ کتب،آرٹیکلز، تھیسزز، الیکٹرانک ماخذ،جرائد اور اخبارات وغیرہ شامل ہیں ،یہ تمام ریکارڈز لائبریری کی ویب سائٹ «digital.aqr.ir» پر صارفین اور قارئین کے لئے دستیاب ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کاپی رائٹ قوانین کے تحت ویب سائٹ کے تمام ماخذ اور ریکارڈز تک رسائی فقط آنلائن صورت میں مطالعہ کرنےمیں ممکن ہے  یا ڈیجیٹل لائبریری میں باقاعدہ رکنیت حاصل کرنے کے بعد ان ماخذ کو امانت کے طور پر لیا جا سکتا ہے ۔

جناب کریمی نے بتایا کہ اس مطالعاتی مرکز کو افتتاح کرنے کا مقصد یہ ہے کہ فلسطین سے متعلق ڈیجیٹل معلوماتی وسائل اور ماخذ تک محققین کی فوری اور آسان رسائی کوممکن بنایا جا سکے۔

رضوی ڈیجیٹل لائبریری نے آستان قدس رضوی کی سنٹرل لائبریری میں فلسطین سے متعلق موجود ریکارڈ خصوصاًنایاب ماخذ تک رسائی کو ممکن بنا کر طلباء ،محققین اور اسٹڈی کرنے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئےبہت اچھی سہولت فراہم کی ہے ۔

News Code 2617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha