جناب امیر مہدی حکیمی نے عتبہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یکم نومبر ۲۰۲۳ بروز بدھ کو ’’فرنچائز اورکاروبار میں توسیع ‘‘کے عنوان سے چوتھی ایکسپو کامشہد مقدس میں انعقاد کیا گیاجس میں وزارت صنعت،معدن اور تجارت کے اسسٹنٹ جناب مہدی برادران نے شرکت فرمائی ،’’مہر‘‘ برانڈجوکہ رضوی مکتبِ آرٹ پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے ،رضوی مکتبِ آرٹ جو کہ فن کی زبان کو استعمال میں لاتے ہوئے معاصر انسان کے طرز زندگی میں اجتماعی زیارت کو جاری رکھنےکی کوشش کر رہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس انسٹیٹیوٹ میں باقاعدہ جس چیز پر کام کیا جا رہا ہے وہ زیارت کی سوغات کے سلسلے میں مختلف مصنوعات کی تیاری ہے جو انسان کوحضرت امام رضا(ع) اور زیارت کے مفاہیم سے وصل رکھیں جیسا کہ ’’ مہر‘‘ برانڈکا مقصد بھی زیارت کو لوگوں کے گھروں تک لے جانا ہے درحقیقت ہم یہ امید کرتے ہیں کہ ایک دن آئے گا کہ جب مشہد مقدس کی سوغات اور یادگار ایسی مصنوعات ہوں گی جو لوگوں کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی یاد دلائیں گی۔
جناب حکیمی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے شہروں کی اہم سوغات اور یادگاریں ان شہروں کی علامت بن جاتی ہیں اسی طرح مشہد مقدس کے اندر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کا منفرد تصور پایا جاتا ہے لہذا ہماری تمام تر کاوشیں اسی لئے ہیں تا کہ ان مواقع اور صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مطلوبہ مقصد تک پہنچ سکیں۔
آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس انسٹیٹیوٹ کے کمرشل ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے ہم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کےروضہ منورہ سے منسوب ۷۰۰ سے زائد مصنوعات تیار کر چکے ہیں جن میں سے کچھ پروڈکٹس(مصنوعات) کو تجارتی مقاصد کے لئے مارکیٹ میں بھیجا جا چکا ہے ۔
رضوی دستکاری مصنوعات پروجیکٹ کا آغاز
جناب حکیمی نے بتایا کہ اس ادارے نے ایرانی دستکاری کے میدان میں ’’رضوی دستکاری‘‘ کے عنوان سے ملک کے مختلف حصوں جیسے صوبہ سمنان،صوبہ اصفہان اور صوبہ خراسان رضوی میں اہم اقدامات انجام دینا شروع کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ چند سالوں میں ’’مہر‘‘ برانڈ کے ذریعہ حرم امام رضا(ع) کے منفرد اور بی مثال آرٹ کے خزانے سے زیارت کی سوغات اور لوگوں کی زندگیوں کے لئے کارآمد مصنوعات کا ایک بڑا حصہ تیار کر سکیں جو اس زمین کے ہر گوشے میں بسنے والے لوگوں کو حضرت امام رضا(ع) سے جوڑے رکھےاور اس عظیم امام (ع) کی یاد دلاتا رہے ۔
یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ مشہد مقدس کی بین الاقوامی ایکسپو کے عطار ہال میں ’’فرنچائز اورکاروبار میں توسیع ‘‘ کے عنوان سے منعقد کی جانے والی چوتھی ایکسپو۴ نوامبر تک جاری رہے گی جسے تمام افراد عصر ۴ بجے سے رات ۹ بجے تک وزٹ کر سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ