جناب محمد رضا کلائی نے عتبہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے بنیادی ڈھانچے کے تمام اقدامات مکمل ہو چکے ہیں اور فی الحال اس بڑے پراجیکٹ سے بہرہ مند ہونے کے لئے اختتامی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔
انہوں نے اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون کو آزاد تجارتی زون میں تبدیل کرنے کے لئے پارلیمنٹ کی قرداد کی باقاعدہ شورای نگہبان میں منظوری کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اوریہ کہ سرخس جو کہ CISممالک کا ہندوستان اور یورپ میں داخل ہونے کا ایک اہم راستہ جانا جاتا ہے، اس لحاظ سے گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی لوڈنگ اوران لوڈنگ کے حوالے سے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔
اسپیشل سرخس اکنامک زون کے سی ای او نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک طرف روس پر لگائی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے روس کی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات اسی اکنامک زون کے راستے پاکستان اور افغانستان جیسے ممالک تک ٹرانزٹ کی جاتی ہیں اس چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ایندھن مصنوعات کے لئے لاجسٹک بلڈنگ کی تعمیر کرنے کی اہمیت دوگنی ہو جاتی ہے ۔
انہوں نے سرخس اکنامک زون میں اس طرح کی بلڈنگ بنانے کے فوائدپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایندھن مصنوعات کے استعمال کے لئے لاجسٹک بلڈنگ کے ذریعہ ایندھن کو ان لوڈ کرنے،لوڈ کرنے اور گیس و پیٹرولیم کو بڑی مقدار میں ذخیرہ کرنے کے علاوہ خشک مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور ترسیل کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔
جناب کلائی نے بتایا کہ اس منصوبہ کا ایک اور سب سے اہم فائدہ مشرق وسطیٰ کی وسیع وعریض لائنوں اور خطوط کے قریب ہونا ہے جس کی وجہ سے مال بردار ٹرین کے چھکڑوں سے مخزن میں اور اسی طرح برعکس مخزن سے ٹرین کے چھکڑوں میں یا ٹرالر سے مخزن یا مخزن سے ٹرالر میں ایندھن کو کم سے کم وقت میں منتقل کیا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے سرمایہ کاروں کے ساتھ اسپیشل اکنامک زون کے تعمیری تعامل اور روابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کے ساتھ اکنامک زون کے اچھے تعاون اوران کے لئے تمام پرمٹ جاری کرنے کی وجہ سے تعمیرات اور دیگر اجازت ناموں کے حصول میں کافی آسانی پیدا ہوئی ہے ۔
جناب کلائی نے گفتگوکو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون سرخس کی جانب سے سرمایہ کاروں اور اقتصادی منصوبوں کی حمایت کی وجہ سے اس منصوبہ کے ذریعہ تمام تر خدمات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکنہ ذرائع سے مکمل استفادہ کیا جائے گا۔
انہوں نے اسپیشل اکنامک زون سرخس میں ایندھن مصنوعات کے لئے لاجسٹک بلڈنگ منصوبہ کے لئے ملکی توانائیوں پر بھروسہ کرنے کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ سے متعلق تمام مراحل میں یعنی اس کی ڈیزائنگگ سے لے کر تعمیرات اوردیگر تمام مراحل میں ملکی ماہرین سے استفادہ کیا گیا ہے ۔
جناب کلائی نے اس منصوبےسے حاصل ہونے والی ملازمتوں اور کاروباری مواقعوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایندھن مصنوعات کی لاجسٹک بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے پر تقریباً ۲۱ افراد کو براہ راست ملازمت دی جائےگی اور پچاس افراد کے لئے بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ