اسپیشل اکنامک زون سرخس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ چین سے سرخس تک ایسٹ ویسٹ کوریڈوز کے راستے پہلی بار مکمل ریلوے مال بردار ٹرین پہنچ گئی ہے جس میں ایران خود رو یا آٹوموبائل کمپنی کی فیکٹریوں کے پرزہ جات اور خام مال شامل ہیں ۔
سرخس اسپیشل اکنامک زون کے سی ای او نے ضیائی پٹرولیم فیول مصنوعات کی لاجسٹک بلڈنگ کی تعمیر میں ۹۵ فیصد پیشرفت کی خبر دیتےہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کا آغاز گذشتہ سال مارچ۲۰۲۲ میں ہوا تھا جس کا افتتاح رواں ایرانی سال میں عشرہ فجر کے موقع پر کیا جائے گا۔