حجت الاسلام محمود عامری نے عتبہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع)میں دینی سوالوں کے جوابات دینے کے لئے ۱۱ دفاتر موجود ہیں جن میں سے ۶دفاتر صحن آزادی،صحن انقلاب اسلامی،رواق دارالحجہ،صحن مسجد گوہرشاد ،رواق امام خمینیؒ اور مدرسہ پریزاد میں واقع ہیں یہ چھ دفاتر مردوں کے جوابات کے لئے مخصوص ہیں اور پانچ دفاتر خواہران کے لئے ہیں جو کہ صحن آزادی، صحن انقلاب اسلامی، صحن جمہوری اسلامی، رواق دارالحجہ اور رواق امام خمینیؒ میں واقع ہیں۔
حرم امام رضا(ع) کے شعبہ دینی سوالوں کے جوابات کے سربراہ نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صحن آزادی، صحن انقلاب اسلامی، رواق امام خمینیؒ ، صحن جمہوری اسلامی اور مدرسہ پریزاد میں واقع دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے رہتےہیں اور رواق الحجہ اور صحن گوہر شاد کے دو دفاتر فقط صبح ۹ بجے سے رات ۱۰ بجے تک زائرین و مجاورین کے دینی سوالوں کے جوابات دیتے ہیں۔
حجت الاسلام عامری کا مزید یہ کہنا تھا کہ مردوں سے مخصوص شعبہ دینی سوالوں کے جوابات میں ۱۴۵ اسلامی اسکالر اور شعبہ عقیدتی سوالوں کے جوابات میں ۱۰۰ سے زائد اسلامی اسکالر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خواہران کے دفاتر میں شعبہ دینی سوالوں کے جوابات کے لئے تقریباً۱۳۰ اسلامی اسکالر اور شعبہ اعتقادی سوالوں کے جوابات میں ۸۰ سے زائد اسلامی اسکالر خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ