آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛اس مذمتی بیان میں چند چیزوں پر زور دیا
گیا: حق و باطل کا مقابلہ اور عقل و جہل کے لشکروں میں تصادم ہمیشہ سے
تاریخ میں رہا ہے اور یہ کیسا جھوٹا خواب ہے کہ شیطان کی اولاد بیہودہ اور
غیر اخلاقی حربے استعمال کر کے خدائی لشکر کے مضبوط و تناور درخت
کو نقصان پہنچائے۔
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے مذمتی بیان کا متن کچھ
یوں ہے:
باسمه تعالی
﴿یرِیدُونَ لِیطْفِؤُا نُورَ الله بِأَفْواهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ کرِهَ الْکافِرُونَ﴾ (الصف: ۸)
حق و باطل کا سامنا اور عقل و جہل کے لشکروں کا تصادم ہمیشہ سے تاریخ
میں رہا ہے اور یہ کیسا جھوٹا خواب ہے کہ شیطان کی اولاد بیہودہ اور غیر
اخلاقی حربے استعمال کر کے خدائی اور الہی لشکر کے مضبوط و تناور
درخت کو نقصان پہنچائے۔
اللہ کی شریعت اور قانون کا شجرہ طیبہ اور خدا کے بھیجے گئے پیغمبروں کی
جاودانہ میراث جس کی جڑیں دنیا کے تمام حق پسنداور آزاد منش انسانوں کے
دلوں میں پیوست ہیں،برسہا برس سے دینی مرجعیت کے نام سے پروان چڑھ
رہا ہی اور یہ شجرہ طیبہ اور جاودانہ میراث مختلف حادثات سے بحفاظت
عبور کررہی ہے
ان دنوں جب آزادی بیان کے دعویداروں نے جن میں ذرہ برابربھی انسانی
ادب نہیں پایا جاتا اور جنہوں نے اہانت ، ایک دوسرے کی تخریب ، تحقیر اور
کیچڑ اچھاڑنے کو اپنا وطیرہ بنالیا ہے اور ان مذموم حرکتوں کا لبادہ اپنے تن
پر کررکھا ہے تو وہ دن دور نہيں جب یہ پتھر جو غیر انسانی شکل وہ
دوسروں پر پھینک کررہے ہيں خود پلٹ کر انہی طرف جائيں گے اور پھر
پوری دنیا کے لوگ ان کے منحرف وجود سے نجات پاجائيں گے
اگرچہ خدا کے نور نے دینی مرجعیت کے نام پر پوری دنیا میں ہمیشہ سے
ہدایت و راہنمائی کا کام انجام دیا ہے اور دشمنوں کے ان اقدامات سے کوئی
نقصان نہیں پہنچے گا،لیکن آزادی اور انسانیت سے محبت کرنے والوں اور
علم و ثقافت سے وابستہ تمام افراد کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ وہ دشمن کی ان
بیہودہ حرکتوں کا منہ توڑ جواب دے کر اپنا انسانی ،علمی اور ثقافتی فرض ادا
کریں۔
لہذا! فرانسیسی میگزین کے توہین آمیز اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے جس نے
ذرائع ابلاغ کی اخلاقیات کی خلاف ورزی یا باالفاظ دیگر فریب و توہین کے
ساتھ اخلاقیات سے دشمنی کا ثبوت پیش کرکے اپنے آپ کو تباہی کے راستے
پر ڈال رکھا ہے اس جریدے کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ آئندہ اس قسم کی
گھناؤنی حرکت سے باز ر ہے اور جان لے کہ بدکاروں اور فاسدوں کا انجام
دنیا و آخرت میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
آپ کا تبصرہ