مہران بارڈر پر واقع ۴ موکبوں میں سات لاکھ کھانے تقسیم کئے جائیں گے

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ متوقع ہے کہ مہران بارڈر پر لگائے گئے چار موکبوں میں سات لاکھ کھانے تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال بھی رضوی خادموں کے توسط مہران بارڈر پر سات لاکھ کھانے زائرین میں تقسیم کئے گئے.

جناب علی رضا ذوالقدر نے عتبہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے چار موکب مہران بارڈر پر تین مختلف جغرافیائی مقامات پر لگائے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ موکب چھ صوبوں کے تعاون سے جن میں تہران، مازندران، البرز، قزوین، لرستان، اور صوبہ خراسان کا چناران شہر شامل ہے؛ لگائے گئے ہیں.

انہوں نے بتایا کہ ان موکبوں پر پہلے دن دو ہزار کھانے بنانے گئے اور اس وقت روزانہ کی بنیاد پر دس ہزار سے تعداد بڑھ چکی ہے،گذشتہ سال سے حاصل ہونے والے تجربہ کی بنیاد پر رواں سال رش کے ایام میں روزانہ پچاس سے ساٹھ ہزار کھانے تیار کرنا متوقع ہے جنہیں مہران بارڈر پر زائرین کے درمیان تقسیم کئے جائیں گے.

رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید یہ بتایا کہ مہران شہر میں دو بڑے باورچی خانہ بنائے گئے ہیں جو بالترتیب ۱۵ ہزار اور ۷۰ہزار کھانے روزانہ کی بنیاد پر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.

 دس لاکھ ناشتہ زائرین میں تقسیم کئے جائیں گے
انہوں نے بتایا کہ یہ موکب ۲۲ صفر تک زائرین کو خدمات فراہم کریں گے، دوپہر اور شام کے کھانے کے علاوہ متوقع ہے کہ دس لاکھ ناشتے رضوی خادموں کے توسط سے مہران بارڈر پر تقسیم کئے جائیں گے.

جناب ذوالقدر نے منرل واٹر کی ٹھنڈی بوتلیں تقسیم کرنے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بیس لاکھ منرل واٹر کی بوتلیں زائرین میں تقسیم کی جائیں گیں جن کو خریدنے کی کچھ رقم آستان قدس رضوی اور کچھ مقدار صوبائی خدماتی مراکز اور کچھ مقدار مزارات کی تعمیر نو کرنے والا ادارہ فراہم کرے گا.

انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کے پیش نظر ان موکبوں پر مستقل طور پر شربت تقسیم کیا جائے گا اس کے علاوہ اور بھی بہت ساری مصنوعات اور غذائی اشیاء رات گئے تک زائرین میں تقسیم ہوتی رہیں گیں.

News Code 2072

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha