جناب محمد حسین آقا نے آستان نیوز کے نمائندہ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کے حکم پر اس سال بھی گذشتہ سالوں کی طرح اربعین کمیٹی بنائی گئی اور یہ طے پایا کہ رضوی خادموں کے مراکز اربعین حسینی کے حماسہ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں اور اس وقت نہایت عمدہ طریقہ سے اس ذمہ داری کو نبھایا جا رہا ہے.امید کرتے ہیں کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں. چہلم کے موقع پر عراق و ایران میں زائرین کو خدمات کی فراہمی
جناب استاد آقا نے ان خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی اربعین کمیٹی میں بنائے گئے شیڈول کے مطابق کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی خدمات دو حصوں پر مشتمل ہیں پہلے حصہ میں ملک کے اندر دی جانے والی خدمات ہیں جو سو فیصد آستان قدس رضوی کی جانب سے ہیں اور دوسرے حصے میں عراق کے اندر لگائے جانے والے عوامی موکبوں کے ساتھ تعاون شامل ہے.
ملک کے ۹ سرحدی مقامات پر۳۵ موکب
انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پہلے حصہ میں ملک کے ۹ سرحدی مقامات پر جن میں شلمچہ بارڈر، چزابہ،مہران، خسروی، میرجاوہ،ریمدان،دوغارون اور باشماق بارڈر شامل ہیں جن پر خدمات فراہم کرنے کی ذمہ داری صوبائی خدماتی مراکز پر ہے.
ہمسایہ ممالک کے زائرین کو خدمات کی فراہمی
انہوں نے بتایا کہ عراق جانے والے ایرانی زائرین کی طرح ہمسایہ ممالک افغانستان، پاکستان اور آذربائیجان وغیرہ کے وہ زائرین جو ایرانی زمینی بارڈر کراس کر کے عراق جاتے ہیں انہیں اس سفر کے دوران مختلف خدمات فراہم کی جارہی ہیں. جناب استاد آقا نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان تمام موکبوں کے انتظامات رضوی خادموں کے ہاتھ میں ہیں جن کی ضروری اشیاء آستان قدس رضوی فراہم کرتا ہے. مہران بارڈر پر سات لاکھ غذا کا انتظام
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مہران بارڈر کو آستان قدس رضوی کا خدمات فراہم کرنے کا مرکزی نقطہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بارڈر سے گزرنے والے زائرین کی کثیر تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی کی جانب سے چار موکب لگائے گئے ہیں جن میں زائرین کی رہائش اور طعام کا مکمل انتظام ہے. جناب استاد آقا نے مزید بتایا کہ یہ موکب چھ صوبوں کے رضوی خادموں کے تعاون سے جن میں تہران، مازندران، البرز،قزوین، لرستان، اور صوبہ خراسان کا شہر چناران شامل ہے، برپا کئے گئے ہیں. انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال سات لاکھ غذا دینے کا شیڈول بنایا گیا ہے جس کے لئےمہران شہر میں آستان قدس رضوی کے دو بڑے کچن بنائے گئے ہیں اس کے علاوہ ان موکبوں میں دس لاکھ ناشتے اور بیس لاکھ منرل واٹر کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی.
عراق میں لگائے گئے ۵۵ عوامی موکبوں کی بھرپور حمایت
انہوں نے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی بیرون ملک دی جانے والی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لگائے گئے ۳۵ موکبوں کے علاوہ عراق میں لگائے گئے ۵۵ موکبوں کو بھی آستان قدس رضوی کی بھرپور حمایت حاصل ہے. ان موکبوں کی ضروری اشیاء آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن اور مخیر حضرات کے تعاون سے فراہم کی جاتی ہیں. جناب استاد آقا نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سرحدی مقامات سے کاظمین، سامرا، نجف اشرف اور کربلا جانے والے راستوں پر یہ موکب لگائے گئے ہیں جن میں رہائش کے علاوہ تین ٹائم کا کھانا بھی زائرین کو فراہم کیا جاتا ہے اسی طرح زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے آستان قدس رضوی کی جانب سے ان موکبوں کو چاول اور منرل واٹر بھی دیا جاتا ہے.
رضوی خادموں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے پچاس رضوی خادموں کا بھیجا جانا
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ایام اربعین میں بھیجے جانے والے رضوی خادموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران و عراق کے مزارات کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کے پچاس خادم بھیجے گئے جو ۴۵۰ موکبوں کا وزٹ کریں گے اور اس دوران موکبوں کی انتظامیہ کا حوصلہ بڑھانے کے ساتھ حرم امام رضا علیہ السلام کے متبرک پرچم کی زیارت بھی کروائیں گے
منرل واٹر کی ایک کروڑ بوتلیں؛ امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے لئے نذر
جناب استاد آقا نے "نذر" کی کمپین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری بار گذشتہ سال کی طرح پانی کی نذر کے ذریعہ ایک کروڑ منرل واٹر کی بوتلیں اکھٹی ہوئی ہیں جنہیں مختلف موکبوں میں تقسیم کیا جائے گا.
آپ کا تبصرہ