روضہ منورہ امام رضا(ع) کی جانب سے عطیہ کردہ ۱۶۲ ہاتھ سے بنی قالینوں سے آراستہ

کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کی کارپٹ کمپنی کے توسط سے بنی۱۶۲ نہایت نفیس اور قیمتی قالینوں کو بہن کے یوم ولادت پر بھائی کی جانب سے تحفہ کے طور پر حرم امام رضا(ع) کی جانب سے حرم حضرت معصومہ(س) کو ہدیہ میں ارسال کی گئیں۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ کہ مشہد مقدس میں حضرت امام علی رضا(ع) کا روضہ اقدس  اورقم میں آپؑ کی بہن حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کا روضہ منورہ ہمارے ملک اورہمارےعوام کے لئےایک عظیم نعمت ہے جس کی ہمیں قدر   اور اس نعمت پر شکر ادا کرنا چاہئے، اسی وجہ سے آستان قدس رضوی میں ہم نے ہمیشہ اس عظیم نعمت کی قدر جانی ہے۔

کہ آستان قدس رضوی کے اہم اقدامات میں سے ایک  عشرہ کرامت کے ایّام کو ملک کی ایک بڑی مذہبی عیدکے عنوان سے خصوصی توجہ دینا  ہے اور اسی مقصد کے تحت گذشتہ چند برسوں میں ہمیشہ یہ کوشش کی گئی کہ ایسی منصوبہ بندی کی جائے جس سے ان ایّام سے بھرپور معنوی وروحانی استفادہ کیا جاسکے۔

آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے عشرہ کرامت کے موقع پر خصوصی اقدامات انجام دینے پر  تاکید

چند ایسے موضوعات جن پر آستان قدس رضوی کی انتظامیہ کے نئے دور میں خصوصی طورپر زور دیا گیا ہے ان میں  سے ایک یہ ہے کہ عالم اسلام کے مقدس مقامات خصوصاً اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات کے ساتھ تعاون اور روابط کو مزید بڑھانے اور مستحکم کرنے پر توجہ دی جائے اور خاص طور پر حضرت امام علی رضا(ع) اور حضرت معصومہ (س)کے درمیان بھائی اور بہن کے رشتے کو مدّ نظر رکھتے ہوئے خصوصی توجہ دی  جائے  ۔

یہی وجہ ہے کہ آستان قدس رضوی کے محترم متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی  بھی اس موضوع کو خاص اہمیت اور ہمیشہ سے حرم امام رضا(ع) اور حرم حضرت معصومہ(س) کے مابین تعاون کو بڑھانےپر زور دیتے ہیں اور اس کے علاوہ عشرہ کرامت کےان ایّام کو جو کہ عظیم بھائی اور بہن کے نام سے مزیّن ہیں انہیں بہترین انداز میں منانے اور ان ایّام میں خصوصی اقدامات انجام دینےپر تاکید کرتے ہیں۔

۲۰۲۰میں قالینیں تیار کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کے محترم متولی کے حکم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے خصوصی اقدامات انجام دیئے گئے اور دو سال پہلےسے ان قیمتی قالینوں کو بننے  اور حرم حضرت معصومہ (س) میں بچھانے کوخصوصی ایجنڈے میں شامل کیا گیااور یہ طے پایا کہ عشرہ کرامت کے موقع پر ان قیمتی اور نفیس قالینوں کو بھائی کی طرف سے بہن کو تحفہ کے عنوان سے حرم حضرت معصومہ (س) کو پیش کیا جائے گا۔

مختلف سائز میں ۱۶۲قالینوں کی تیاری

اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کی ذمہ داری آستان قدس رضوی کی کارپٹ کمپنی کو سونپی گئی جو امام رضا علیہ السلام کے حرم کو بھی قالینیں فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے، ان قالینیوں کی بُنائی اور تیاری کا عمل ۲۰۲۰ میں شروع ہوا تھا جو   اب امام رضا(ع) کے خادموں کی کاوشوں اور امام رضا(ع) کی خصوصی عنایات سے رواں سال میں عشرہ کرامت کے آغاز میں مکمل ہو چکا ہے ۔

اس منصوبہ کو بہتر طریقے سے انجام دینے  کے لئے آستان قدس رضوی کی کارپٹ کمپنی اور حرم حضرت معصومہ(س) کے مابین ضروری  تعاون، عمل  میں لایا گيا اور قالینوں کو مختلف سائز میں تیار کیا گیا تاکہ کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ(س) کے حرم کی مطلوبہ جگہوں کے سائز کے  مطابق ہوں اور بہترین انداز میں زائرین کی میزبانی کے لئے ان قالینوں سے استفادہ کیا جاسکے۔

قالینوں کے ڈیزائن، نقشے اور رنگ کا انتخاب حضرت معصومہ(س) کے روضہ منورہ کی نگرانی میں ہوا،ان قالینوں کی بُنائی میں اعلیٰ قسم کےمٹیریل  اور قدرتی رنگوں سے استفادہ کیا گیاہے۔

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے ان قالینوں کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے قم بھجوا دیا گیا ہے  تاکہ عشرہ کرامت کے آغاز میں کریمہ اہلبیت(ع) کے حرم میں؛ حرم امام رضا(ع) کی طرف سے عطیہ کی گئی قالینیں جو کہ درحقیقت بھائی کی جانب سے بہن کو تحفہ ہے ؛بچھائی جائیں اور پہلے سے زیادہ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا   شانداردکھائی دینے کے ساتھ زائرین کی بہترین انداز میں میزبانی کر سکے۔

News Code 1041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha