عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے علمی ویبنار میں پاکستانی دانشوروں اور اہم شخصیات کی شرکت

عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے پانچویں دور کی ساتویں بین الاقوامی کانفرنس بروز منگل مؤرخہ ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۳ کو منعقد کی جائے گی جس میں ویبنار کی صورت میں پاکستان کے پانچ دانشور اور اہم شخصیات شرکت فرمائیں گیں۔

عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے بین الاقوامی سیکشن کی سیکرٹری محترمہ ڈاکٹر زہرا خوارزمی نے آستان نیوز سے کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ویبنار بروز منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق دن۲:۳۰ بجے اور تہران کے وقت کے مطابق۰۱:۰۰ بجے منعقد کیا جائے گا۔

پاکستان سے انسانی حقوق کے سابق وزیر جناب انصار برنی،کراچی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی روابط کی پروفیسر محترمہ ڈاکٹر شائستہ تبسم،پاکستان کےانسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے سربراہ جناب کرامت علی ،کراچی کی دینی درسگاہ  رحمانیہ کے سربراہ  جناب مفتی عبدالمجیداور سندھ ہائی کورٹ کے وکیل جناب ڈاکٹر ذوالفقار زیدی کے علاوہ کراچی میں خانہ فرھنگ ایران(ایران کلچرل ہاؤس) کے سربراہ جناب ڈاکٹر سعید طالبی نیا اس ویبنار میں شرکت فرمائیں گے ۔ویبنار کے تمام شرکاء ’’امام رضا(ع) کے تہذیبی افکار؛انصاف سب کے لئے اور ظلم کسی پر نہیں‘‘ کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے۔

محترمہ ڈاکٹر خوارزمی نے بتایا کہ ویبنار میں آنلائن شرکت کے خواہاں افرادکے لئے فارسی میں ترجمہ بھی کیا جائے گا،یہ افراد اس لینک http://Www.Skyroom.online/ch/scoaqr/sco-inter کے ذریعہ ویبنار میں شرکت کے ویبنار میں ہونے والی علمی گفتگو سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

News Code 2506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha