آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ کی وزارت خارجہ کے سینئر سفارت کار سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سینئر سفارت کار نے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سینئر سفارت کاراور ریسرچ بورڈ کے اعلیٰ رکن ڈاکٹر حسین فرحی نے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر احد فرامرز قراملکی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات کے دوران بین الاقوامی قوانین سے متعلق علمی تعاون ،انقلاب اسلامی کے اثرات اور سیاسی شخصیات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران یہ طے پایا کہ آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں ڈاکٹر حسین فرحی کی موجودگی میں اجلاس منعقد کیا جائے تاکہ آسٹریا میں سفارت کار کے عنوان سے رہنے کے دوران اور اسی طرح ان کے بین الاقوامی قوانین اور سیاست سے متعلق تجربات سے استفادہ کیا جا سکے ، اور ان تجربات  سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کے لئے انہیں کتاب کی صورت میں شائع  بھی کیا جائے ۔

نیز اس ملاقات کے دوران یہ بھی طے پایا کہ ’’اسلامی جمہوریہ ایران کی حیثیت کے شرعی اور جائز دفاع کے نقطہ نظر سے  وعدہ صادق‘‘ کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد کیا جائے گا۔

News Code 4317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha