-
حضرت امام رضا(ع) کی ضریح مطہرکی پھولوں سے سجاوٹ
حضرت امام مہدیؑ(عج) کی ولادت با سعادت کے موقع پر حضرت امام علی رضا(ع) کی ضریح مطہر کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیاہے۔
-
پندرہ شعبان المعظم کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں خوشیوں کا سماں
امام زمان(عج) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کو رنگ برنگے برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایا گیا ہے جس کی وجہ سےحرم امام رضا علیہ السلام کے مناظر دیدنی ہیں اور پورے حرم میں خوشیوں کا سماں ہے۔
-
حرم امام رضا(ع) میں انقلاب اسلامی کے موضوع پر خصوصی اجلاس کا انعقاد
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے مؤرخہ ۵جنوری ۲۰۲۴ بروز سوموار کو حرم امام رضا علیہ السلام میں انقلاب اسلامی کے موضوع پر خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کشمیر اور پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں اور زائرین نے شرکت فرمائی ،اجلاس کے دوران حجت الاسلام سید عباس رضوی صاحب نے خطاب فرمایا۔
-
حضرت امام موسیٰ کاظم(ع) کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش
باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سےحضرت امام علی رضا علیہ السلام کا نورانی و ملکوتی حرم سیاہ پوش ہوگیا۔
-
روضہ منورہ امام رضا(ع) میں برفباری
روضہ منورہ امام رضا(ع) میں برفباری
-
صحن عقیلہ سیدہ زینب علیہاالسلام میں میوزیم حرم مقدس حسینی کی تعمیر
صحن عقیلہ سیدہ زینب علیہاالسلام میں میوزیم حرم مقدس حسینی کی تعمیر
-
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کرکوک یونیورسٹی میں دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم ۲۰۰ طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کرکوک یونیورسٹی میں منعقد کئے جانے والے تیسرے سالانہ العقیلہ (سلام اللہ علیہا) فیسٹیول کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم ۲۰۰ طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔
-
حضرت امام محمد تقی الجواد(ع) کی شب ولادت کے موقع پر عرب زبان بچوں کے لئے جشن کا انعقاد
شیعوں کے دسویں امام اور حضرت امام علی رضا(ع) کے فرزند ارجمند حضرت امام محمد تقی الجواد(ع) کی شب ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے عرب زبان نوجوان بچوں اور بچیوں کے لئے جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
حضرت محمدتقی الجواد(ع) کی ولادت کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کےپھولوں کے گلدستے تبدیل
حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے بروز اتوار مؤرخہ۲۱ جنوری۲۰۲۴ کوحرم امام رضا(ع) کے خادموں نے ایک روایتی تقریب کے ساتھ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ضریح مطہرپر نصب پھولوں کے گلدستے تبدیل کئے ۔
-
انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور اس کے اطراف کو رنگ برنگے برقی قمقوں سے سجانا شروع کر دیا ہے
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے رجب المرجب کے بابرکت اور باحرمت مہینے کے استقبال اور اقمار محمدیہ کے جشن ولادت کی مناسبت سے خصوصی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو انتہائی خوبصورتی اور عقیدت سے سجایا جا رہا ہے۔
-
حضرت امام محمد باقر(ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں جشن کا انعقاد
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شب ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالمرحمہ میں جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ثنا خوان اہلبیت(ع) جناب قحطان البدیری اور حسین الاکرف نے عربی زبان میں قصیدے اور منقبتیں پڑھیں۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو دھونے، معطر کرنے اور نئے قالین بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ الحرم الشريف کے عملے نے ماہ رجب ک کے استقبال کے لئے حرم مطہر کو دھونے، معطر کرنے اور نئے قالین بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔
-
کرمان میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونےوالے شہداء کے سوگ میں گنبد مطہر حرم امام رضا(ع) کا پرچم تبدیل کر دیا گیا
بروز بدھ مؤرخہ3 جنوری2024 کو ایران کے شہر کرمان میں پیش آنے والے دہشگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے شہداء کے سوگ میں روضہ منورہ امام رضاعلیہ السلام کے گنبد مطہر پر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیا۔
-
بغداد ائیرپورٹ پر آستان قدس رضوی کا موکب
شہید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے یوم شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے خادموں نے زائرین اور مسافروں کی پذیرائی کے لئے بغداد ائیرپورٹ پر موکب لگایا۔
-
حضرت فاطمہ زہراء (سلام الله عليها) کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گلابوں اور پھولوں سے آرائش
سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام الله عليها) کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر روضہ مبارک امام الحسین علیہ السلام اور حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کو بڑے پیمانے پر سجایا جا رہا ہے۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کئے جانے والے ریسرچ سیشن میں شرکت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول میں بھرپور شرکت جاری ہے۔ وفد نے پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کئے جانے والے ریسرچ سیشن میں شرکت کی۔ یہ ریسرچ سیشن سیدہ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ سے متعلق تھا۔
-
’’فاطمی تہذیب سازی میں پیش قدم خواتین ‘‘کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں ’’فاطمی تہذیب سازی میں پیش قدم خواتین ‘‘کے عنوان سے کانفرنس شروع ہو چکی ہے ۔ قابل توجہ ہے کہ اس کانفرنس میں انگلینڈ،آسٹریلیا،بحرین،پاکتان،افغانستان اور ہندوستان جیسے دس سے زائد ممالک کے 120 مہمان شرکت فرمائیں گے ،یہ کانفرنس دو دن تک جاری رہے گی۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حضرت ام البنین (سلام اللہ علیہا) کے یوم وفات کے احیاء کے لیے ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حضرت ام البنین (سلام اللہ علیہا) کے یوم وفات کے احیاء کے لیے کربلا اور دیگر شہروں اور ملکوں سے ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
-
حضرت ام البنین (عليها السلام) کے یوم وفات کے احیاء کے لئے روضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس(ع) میں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں سیدہ طاہرہ حضرت ام البنین (سلام اللہ علیھا) کے یوم وفات کے احیاء کے لیے سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مجلس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبةُ الخطابة الحسينيّة کی جانب سےمنعقد کی گئی تھی۔
-
انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے روضہ مقدس کی دیواروں اور چھتوں پر لگے شیشوں و آئینوں کی صفائی اور دیکھ بھال کے لئے صفائی مہم شروع کی ہے
روضہ مبارک حضرت عبااس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے روضہ مقدس کی دیواروں اور چھتوں پر لگے شیشوں و آئینوں کی صفائی اور دیکھ بھال کے لئے صفائی مہم شروع کی ہے۔
-
تیسری بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم
امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام’’تیسری بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم‘‘ کی اختتامی تقریب کا پہلا دن بروزمنگل مؤرخہ19 دسمبر2023 کو یونیورسٹی کے خواہران کیمپس کے شہید سلیمانی ہال میں منعقدکیا گیا۔
-
’’بانوی مقاومت‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے بروز ہفتہ مؤرخہ۱۶ دسمبر۲۰۲۳ کو آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے کانفرنس ہال میں’’بانوی مقاومت‘‘(خاتون مقاومت) کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
-
روضہ منورہ امام حسین(ع) کے ڈائریکٹرز کے ایک وفد کا رواق خدمت نمائش کا دورہ
روضہ منورہ امام حسین علیہ السلام کے ڈائریکٹر اور عہدیداران کا ایک وفدحرم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے مشہد مقدس تشریف لایا ،جہاں زیارت سے مشرف ہونے کے ساتھ ساتھ رواق خدمت میں منعقد کی جانے والی نمائش کا بھی دورہ کیا اور قریب سے آستان قدس رضوی کے اقدامات اور کارناموں سے آگاہ ہوئے ۔
-
صحن مسجدجامع گوہر شاد کے کتبے؛آستان قدس رضوی میں فن تعمیر کے شاہکار
مسجد جامع گوہر شادکا مجموعہ فن تعمیر کے خوبصورت ترین اور قیمتی شاہکاروں پر مشتمل ہے ،جس میں مختلف فنون کی تصاویر جیسے پتھراور ٹائل کی تختیوں کے کتبے(نوشتہ جات)،ٹائل و کاشی کاری اور مقرنس (muqarnas) یعنی تھری ڈی صورت میں دیواروں پر برجستہ سازی وغیرہ شامل ہے۔ مختلف زمانوں میں اس تاریخی عمارت کی بحالی اور مرمت کی وجہ سے مشہور خطاطوں جیسے محمد رضا امامی،محمد حسین شہید مشہدی اور دیگر ایرانی ہنرمندوں اور فنکاروں کے عظیم شاہکار اس مجموعہ میں شامل ہیں۔ اس مجموعہ میں آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں سے ’’کتیبہ ہای صحن گوہر شاد‘‘ نامی کتاب سے چند ایک تصاویر کو اکھٹا کر کے نمائش کے لئے رکھا گیا ہے ۔
-
صحن آزادی کے کتبے ،آستان قدس رضوی میں فن تعمیر کےمنہ بولتے شاہکار
حرم امام رضا علیہ السلام کا صحن آزادی فتح علی شاہ قاجار کے حکم پر تعمیر کیا گیا ، اس صحن کی سجاوٹ کا کام قاجاریوں کے دورحکومت کے آخر تک جاری رہا،یہی وجہ ہےکہ اس صحن کی سجاوٹ اور بناوٹ قاجاریوں کی عمارت کی عکاس ہے ،صحن آزادی کے بیرونی حصے کا کام پہلوی دورحکومت میں جناب محمد حسن رضوی کے ذوق اور انداز کے مطابق انجام دیا گیا جو کہ روایتی نظام تعلیم کے آخری فنکاروں میں سے تھے انہوں نے روایتی فن تعمیر میں جدید فن تعمیر کا استعمال کیا ،اس فنکار کا رجحان تیموری اور صفوی دور حکومت کے کتبوں کے احیاء میں تھا ،صحن آزادی کے کتبے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اس مجموعہ میں آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں سے ’’کتیبہ ہای صحن آزادی‘‘ نامی کتاب سے چند ایک تصاویر کا منتخب کر کے نمائش کے لئے رکھا گیا ہے ۔
-
حرم امام رضا (ع) کی رضوی انٹرنیشنل لائبریری میں ۷۰۳ سالہ قدیمی نسخوں کی نقاب کشائی
مکہ مکرمہ کے ۷۰۳ سالہ قدیم ترین نسخوں کی حرم امام رضا علیہ السّلام کی لائبریری میں نقاب کشائی ہوئی، اس موقع پر سرزمین وحی سے امامیہ کے قدیم نسخوں کے حفاظتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حسین واثقی نے آنلائن خطاب کیا۔
-
ما بین الحرمین میں موسمِ احزانِ فاطمی کا آغاز
حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی المناک شہادت کے احیاء کے لیے ما بین الحرمین کے ایریا میں سولہویں موسمِ احزانِ فاطمی کی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
-
ایّام فاطمیہ کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش
بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے ایّام شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر اورتمام صحنوں کو سیاہ پوش کر دیا گیا۔
-
تھائی لینڈ سے بودھائی خاتون نے حرم امام رضا(ع) میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا
تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی بودھائی خاتون نے حرم امام رضا(ع) کے دفتر امور غیرملکی زائرین میں حاضر ہو کر شہادتین کو زبان پر جاری کرتے ہوئے دین مبین اسلام قبول کر لیا۔
-
رضوی ڈیجیٹل لائبریری میں فلسطین سے متعلق مطالعاتی مرکز کا افتتاح
’’فلسطین ایک پائیدار سرزمین‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس کے دوران فلسطینی عوام کے پائمال شدہ حقوق کو بیان کرنے کے مقصد سے رضوی ڈیجیٹل لائبریری میں فلسطین سے متعلق مطالعاتی مرکز سے نقاب کشائی کی گئ۔