آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ تعمیراتی منصوبہ جو کہ جدید ڈیزائن پر مشتمل ہونے کے ساتھ اہم جگہ پر تعمیر کیا جارہا ہے اس کا آغاز 2023 کے جولائی میں ہوا، اس وقت کنکریٹ سے اس کے ڈھانچے کی تعمیر جاری ہے جس میں گریڈA4 کی سلاخیں،مضبوط کنکریٹ نیز جیوٹیکسٹائل اور جیوممبران عائق کا مواد استعمال کیا گیا ہے ۔
اس میوزیم کو صحن پیامبر اعظم(ص) کے جنوب مشرقی حصے میں باب الرضا(ع) کے قریب 13ہزار مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہےجبکہ دوسری طرف سے یہ صحن جامع کی بست شرقی،غرفوں(کمروں) اور گزرگاہ سے منسلک ہے ۔
حرم امام رضا(ع) کے میوزیم کو اس جگہ منتقل کرنے کا مقصد زیارت سے متعلق ثقافتی سرگرمیوں کو حرم کے بیرونی اور قابل رسائی حصے میں منتقل کرنا ہے تاکہ عوام کے لئے میوزیم اور کتب خانے جیسے مقامات تک آسانی سے رسائی ممکن ہو سکے، اس کے بیرونی حصے منتقل کرنے سے زیارتی مقامات بھی پہلے سے کشادہ ہو جائیں گے۔
تعمیر ات سے متعلق تفصیلات
حرم امام رضا(ع) کے میوزیم کا منصوبہ ٹکنیکلی اعتبار سے مشہد مقدس کا سب سے بڑا ثقافتی تعمیراتی منصوبہ شمار ہوتا ہے 25میٹر کی گہری کھدائی،دیواروں کو مضبوط بنانے اوربڑے پیمانے پر اعلیٰ معیار کی کنکریٹ کا استعمال اس پراجیکٹ کا آغاز تھا،اس کے علاوہ A4 سلاخوں کا استعمال جو کہ انتہائی مضبوط کششی صلاحیت رکھتی ہیں اورجدید ترین تعمیراتی معیاروں کے مطابق ہیں جو عمارت کی حفاظت اور استحکام کو یقینی بناتا ہے ،عائق کاری کے حوالے سے جیوٹیکسٹائل اور جیو ممبران کا مواد عمارت کی پائیداری بڑھانے کے لئے استعمال میں لایا گیا۔
شہری بنیادی ڈھانچوں اور اطراف کے انفراسٹرکچر کے ساتھ مطابقت
میوزیم کے اس تعمیراتی منصوبے کو حرم امام رضاعلیہ السلام کے اطراف میں واقع تاریخی ڈھانچے کے ساتھ مکمل مطابقت اور ہم آہنگی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام دفاعی تقاضوں،سطحی اور زیر زمینی پانی کے انتظامات نیز ٹریفک اور شہری ضوابط کے ساتھ یہ منصوبہ جاری ہے ۔
اس منصوبے کے تمام تعمیراتی مراحل کو ماہرین کی مشاورت سے تیارکیا گیا ہے اور اس کا ڈیزائن اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ میوزیم کے استعمال کے علاوہ مستقبل میں کثیر المقاصد استعمال کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔

حرم امام رضا(ع) کے ثقافتی مقامات کی توسیع و ترقی کے حوالے سے ایک اہم اقدام حرم امام رضا(ّع) کے میوزیم کی تعمیر ہے جس کا چودہ فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے ۔
News Code 6837
آپ کا تبصرہ