دینی تربیت اور خاندان کے موضوع پر چوتھی بین الاقوامی کانگریس ’’امام رضا(ع) اور عصری علوم‘‘ کا انعقاد

بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے سربراہ نے دینی تربیت اور خاندان کے موضوع پر چوتھی بین الاقوامی کانگریس’’امام رضا(ع) اور عصری علوم‘‘ کے انعقاد کی خبر دی۔

آستان نیوز کی روپورٹ کے مطابق؛ بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر مؤرخہ 24مئی 2025 کو یونیورسٹی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران چوتھی بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کے بارے میں تفصیلات بتائیں ،واضح رہے کہ یہ میٹنگ میڈیا پرسنز کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس بین الاقوامی کانگریس کو دنیا بھر کے اساتذذہ، پروفیسرز اور محققین نے بہت زیادہ سراہا ہے ،یہ کانگریس مؤرخہ 28 مئی 2025 بروز بدھ کو یوم ازدواج حضرت علی(ع) اور حضرت فاطمہ(س) کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔
محققین کی جانب سے کانفرنس کا خیر مقدم
جناب دانشی فر نے کانگریس کے پہلے تین کامیاب ادوار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دور میں شرکت کے اعداد و شمار میں نمایا اضافہ ہوا ہے ،مجموعی طور پر کانگریس کے سیکرٹریٹ کو 600 مقالات موصول ہوئے ہیں جن کی جانچ پڑتا ل کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس کانگریس کی خاص بات یہ ہے کہ رواں سال کے دوران 23 صوبوں اور 170 شہروں میں 48 پری سینشز کا انعقاد کیا گیا، اس کے علاوہ 14ممالک کے افراد نے اس کانگریس میں شرکت کی اور ان کے 53مقالات موصول ہوئے ہیں۔
کانفرنس کا علمی اور انتظامی عملہ
انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مودب اس کانفرنس کے مستقل علمی سیکرٹری ہیں ،البتہ اس سال علوم تربیتی کو شامل کرنے کی وجہ سے ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ علوم تربیتی کی سیکرٹری ہوں گی ، کانفرنس کے انتظامی سکریٹری ڈاکٹر فیروزی ہیں جو کہ امام رضا(ع) یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر بھی ہیں ۔
کانفرنس کے موضوعات
جناب دانشی فر نے بتایا کہ اس سال کانفرنس کا اصلی محوراسلامی تربیت اور خاندان ہے ،اس کانفرنس میں دیئے گئے مقالات کو نہ فقط امام رضا(ع) میگزین میں شائع کیا جائے گا بلکہ مختلف زبانوں میں ترجمہ انجام دینے کے بعد بین الاقوامی سطح پر بھی شائع کیا جائے گا۔
انہوں نے تعلیمی علوم، نفسیاتی ،تربیتی،رفتاری،شناختی،خاندان،مشاورت و راہنمائی اور روحانی صحت کو اس کانفرس کے اہم ترین موضوعات قرار دیئے۔
جناب فیروز جو کہ کانفرنس کے انتظامی سکریٹری ہیں انہوں نے بتایا کہ اس کانگریس میں چودہ ممالک کے افراد جو کہ لاتین مریکہ،ایشیا،آفریقہ(جیسے تیونس اورالجزائر وغیرہ) اور یورپ سے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ کانگریس میں بہت ساری علمی شخصیات شرکت کریں گے منجملہ علوم تربیتی کالج کے سربراہ اورعلوم تربیتی کے ماہر ڈاکٹر ہادی سعیدی بھی شرکت کریں گے اور کانگریس کی افتتاحی تقریب میں خطاب بھی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کانگریس میں نہ فقط دینی مبلغین بلکہ میڈیا پرسنز منجملہ المنار سے زینب جابر بھی شرکت کریں گی۔
خورشید کے سائے میں علم کا فروغ
جناب فیروزی نے بتایا کہ اس سال آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی آرگنائزیشن کے تعاون سے ملک بھر میں ’’زیر سایہ خورشید‘‘ قافلوں میں ہم نے ایک علمی تجربہ دیکھا تقریباً دو تہائی صوبوں میں حضرت امام علی رضا(ع) کےک لئے علمی نشستیں منعقد کی گئیں ، اور 170 شہروں سے تقریباً دو سو علمی مقالات موصول ہوئے ۔
تعلیمات رضوی سے متعلق جدید مقالات
جناب فیروزی نے اس کانگریس کو موصول ہونے والے محققین کے پرکشش اور جدید مقالات کا ذکر رکتے ہوئے کہا کہ یہ مقالات مختلف موضوعات جیسے اقتصادی تربیت، سیاسی اور سماجی تربیت، خاندانی تربیت، اخلاقی اور روحانی تربیت اور میڈیا کی تربیت پر مشتمل ہیں۔
اس کے علاوہ دس سے زائد مقلات مصنوعی ذہانت،سائبر اسپیس اور جدید ٹیکنالجوجیز سے متعلق موصول ہوئے ہیں۔
سیکرٹریٹ کی وسیع پیمانے پر حمایت اور خصوصی انعامات
بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کے انتظامی سکریٹری نے بتایا کہ سیکرٹریٹ نے گزشتہ ایک سال میں 12 ہزار سے زائد پیغامات، رابطوں اور کالوں کا جواب دیا ہے اور 30 ممالک کے اساتذہ کو 1800 ای میلز بھیجی ہیں۔
ڈاکٹر فیروزی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس عالمی کانگریس کی اختتامی تقریب میں، علمی ماہرین کی موجودگی کے علاوہ، نئے لکھنے والے اسٹوڈنٹس اور حوزہ علمیہ کے طلباء کے ساتھ ساتھ ماسٹرز کے طلباء کے لیے ایک خصوصی انعام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  خانوادۂ رضوی (رضوی خاندان) کے مقالوں کے لیے بھی ایک خصوصی انعام کا اہتمام کیا گیا ہے۔جس میں خادمین ، اعزازی خادم ، آستان قدس  رضوی کا عملے اور خدمت کے مراکز شامل ہیں، تاکہ ان کی اختراعات کو بھی سراہا جا سکے۔

News Code 6492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha