ایران کے شہر مشہد مقدس میں چوتھی بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کا آغاز ہو چکا ہے جس میں دنیا کے 16 ممالک کے دانشوروں اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی ہے ۔
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے سربراہ نے دینی تربیت اور خاندان کے موضوع پر چوتھی بین الاقوامی کانگریس’’امام رضا(ع) اور عصری علوم‘‘ کے انعقاد کی خبر دی۔