ذیابطیس کے مریضوں کے لئے صحت پر مبنی مصنوعات کی تیاری

نالج بیس کمپنی قدسِ رضوی فلورجو کہ موقوفاتی فاؤنڈیشن کی ذیلی کمپنی ہے اس نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اصفہان کی سوغات اور تحائف نمائش کے اسٹال پر بغیر شوگر کا کیک پاؤڈر اورغذائیت سے بھرپور آٹے کو متعارف کرایا۔یہ مصنوعات ذیابطیس کے مریضوں کی حمایت کے لئے تیار کی گئی ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے پبلک ریلشنز کے مطابق نالج بیس کمپنی قدسِ رضوی نے اصفہان میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی جو کہ 12 مئی سے17مئی2025 تک منعقد کی گئی تھی اس نمائش میں انہوں نے ذیابطیس کے مریضوں کے لئے چینی کے بغیر مصنوعات کو پیش کیا جن میں کیک پاؤڈر بھی شامل تھا۔
قدسِ رضوی فلور کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ان مصنوعات کو غذائیت سے بھرپور اور صحت پر مبنی مصنوعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ قدسِ رضوی فلور کمپنی نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ ہیلتھ پر مبنی مصنوعات کو بازار میں بھیجا جائے ۔
چینی کے بغیر کیک پاؤڈرچند مہینوں کی ریسرچ کا نتیجہ ہے جسے ذیابطیس کے مریضوں کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سماجی ذمہ داریوں کو نبھانا ہمارے لئے فقط ایک شعار یا نعرے کی حد تک نہیں ہے بلکہ ہماری کمپنی کی اصلی ذمہ داری ہے ۔
امید کرتے ہیں کہ یہ مصنوعات معاشرے میں زندگی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہوں۔
سوغات اور تحائف کے اسٹال کو وزٹ کرنے والے افراد نے بہت زیادہ سراہا خاص طور پر چینی کے بغیر کیک پاؤڈر اور غذائیت سے بھرپور گندم کے آٹے کو۔
واضح رہے کہ صحت پر مبنی جدید مصنوعات کی پیش کش آرد قدس رضوی کمپنی کی جانب سے ایک ذمہ دارانہ اور انسانی صنعت کی جانب بڑھنے کی علامت ہے۔ اس طرح کی نمائشوں میں شرکت، صنعتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ، معاشرے سے رابطے کو مضبوط کرنے اور لوگوں کی صحت سے متعلق ضروریات کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔  بے شک، بغیر چینی کے کیک کا پاؤڈر اور غذائیت سے بھرپور گندم کےآٹا جیسی مصنوعات مخصوص افراد کی خوراک کے انداز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اوریہ مصنوعات دیگر کمپنیوں کے لیے بھی ایک نمونہ ہیں۔

News Code 6428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha