رسالہ ’’ذھبیہ‘‘ اسلام میں طب اورصحت پرلکھی جانے والی پہلی کتاب

عشرہ کرامت کی مناسبت سے تہران میں واقع آستان قدس رضوی کے ثقافتی موقوفاتی ملک نیشنل لائبریری اور میوزیم میں خصوصی تحقیقاتی نشست ’’طبیب‘‘ کے عنوان سے منعقد کی جس میں ’’رسالہ ذھبیہ‘‘ کو اسلام کی پہلی طب اور صحت پر لکھی جانے والی کتاب کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ’’رسالہ ذھبیہ ‘‘(طلائی) جو ہیلتھ اور علاج پر لکھی جانے والی ایک کتاب ہے جو کہ شیعوں کے آٹھویں امام حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام سے منسوب ہے ،روایات کی بنیاد پر امام علیہ السلام نے یہ کتاب خلیفہ وقت مامون الرشید کے کہنے پر تحریر فرمائی۔
یہ کتاب ہمیشہ سے تاریخ میں اسلامی طب کے حوالے سے اہم ترین کتاب جانی جاتی رہی ہے ۔
اسے رسالہ طلایی بھی کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں سیاہی کی جگہ پر سونے کی سیاہی کا استعمال کیا گیا اور سونے سے اس کتاب کو مزیّن کیا گیا تھا۔
اس کتاب کے راوی محمد بن جمھور عمی یا حسن بن محمد نوفلی ہیں جنہیں رجال نجاشی میں قابل اعتماد شمار کیا گیا ہے ۔
روایت کی بنیاد پر منقول ہے کہ مامون الرشید کے دور میں جو اجتماعات منعقد ہوئے ان میں سے ایک اجتماع انسانی جسم سے متعلق تھا اس میں بڑےبڑے دانشوروں نے شرکت کی، اسی اجتماع میں جبرائیل بن بختیشوع اور ابن مسویہ بھی شامل تھے۔
حاضرین نے انسانی جسم کی ساخت اور کھانوں کی اقسام سے متعلق بہت طویل گفتگو کی درحالانکہ امام رضا علیہ السلام خاموش رہے ۔
پھر مامون نے امام علیہ السلام سے درخواست کی تو امام علیہ السلام نے فرمایا کہ میرے آباؤ اجداد نے جو کچھ بتایا ہے اس کے علاوہ جو کچھ میں نے ذاتی طور پر تجربہ کیا ہے اور کوئی بھی ان کا انکار نہیں کر سکتا، اس لئے میں ان کو اکھٹا کروں جس کی سب کو ضرورت ہو گی۔
رسالہ کا تعارف
اس رسالے میں بہت ساری علمی حصے شامل ہیں جن میں ہسٹولوجوی، سائیکالوجی، کیمسٹری اور پیتھالوجی وغیرہ ، اس رسالے کے مطابق انسانی صحت کا تعین چار عناصربشمول خون،صفرای زرد، صفرای سیاہ اور بلغم سے ہوتا ہے ۔
چوتھی صدی ہجری سے اب تک بہت سارے شیعہ دانشوروں نے اس رسالہ ذھبیہ کو اسلام میں طب اور صحت پر لکھی جانے والی پہلی کتاب جانی ہے اس پر بہت ساری شروحات فارسی اور اردو زبان میں لکھی جا چکی ہے ۔
اس کے 17 نسخے ملک نیشنل لائبریری میں پائے جاتے ہیں۔ اس کتاب کو معمولا طب الرضا(ع) کے نام سے جانا جاتا ہے ۔
 واضح رہے کہ خصوصی تحقیقاتی نشست’’طبیب ‘‘ کا انعقاد اس کتاب کے مختلف نسخوں کا جائزہ لینے کے لئے گیا تھا۔

News Code 6337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha