آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے 20 تعمیراتی اور سماجی خدمات کے منصوبے مکمل ہونے پر زائر شہر رضوی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آیت اللہ احمد مروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی رضا(ع) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے آپ پر لازم سمجھتے ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو لوگوں کی مشکلات کو حل کیا جائے ۔
انہوں ںے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ قرآن اور اہلبیت(ع) کی تعلیمات بالخصوص حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی زندگی میں خدا کی مخلوق کی خدمت کرنے کو ایک خاص مقام حاصل ہے ،لہذا اگر ہم نے مخلوق خدا کی خدمت کرنے میں کوتاہی کی توامام رضا(ع) اور خدا کی بارگاہ میں ہمیں جواب دینا ہوگا۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ ہمیں ضرورت مندوں اور غریبوں کی مدد کے وقت امام رضا(ع) کی سیرت پر عمل کرنا چاہئے ، قرآن میں آیا ہے «لَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ»،کرامت ایک الہیٰ صفت ہے اور خداوند متعال نے نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ اپنے بندوں کو بھی اس صفت سے مزیّن کیا ہے اور انسانوں کو ذاتی کرامت سے نوازا ہے ۔
آیت اللہ مروی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ جن منصوبوں کی آج رپورٹ پیش کی گئی وہ لائق تحسین ہیں ، میں ان تمام افراد کا جو امام رضا(ع) کے مبارک نام پرخدمت کر رہے ہیں تہہ دل سے مشکور ہوں۔
انہوں مزید یہ کہا کہ ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق اپنے اردگرد کے معاشرے میں امام رضا(ع) کی صفت کرامت کا مظہر بنیں اور یہ کام منت اور احسان جتائے بغیر دینی ، اخلاقی اور انسانی فریضہ سمجھتے ہوئے انجام دیں ، اگر ہم نے لوگوں کی ضروریات سے لاتعلقی کی توہم خدا کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے عزت و وقار اور انسانی کرامت کے تحفظ کو ایک بہترین عمل جانتے ہوئے کہا کہ جب لوگوں کو کوئی ضرورت پیش آتی ہے تو ہمیں اسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہئے اور ساتھ میں افراد کی عزت اور انسانی وقار کو بھی برقرار رکھنا چاہئے ، کیونکہ انسانی کرامت اور عزت و وقار خدا کی جانب سے امانت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: حضرت رضا (ع) کی زندگی کا ہر صفحہ پلٹنے سے ان کے کریمانہ رویے کی جھلکیاں نمایاں ہوتی ہیں۔امام علیہ السلام کا ضرورت مندوں کے ساتھ طرز عمل ،افراد کا احترام اور ان کی عزت و وقار کا تحفظ سب کے لئے ایک منفرد نمونہ ہے ۔
تولیت آستان قدس رضوی نے آخر میں کہا کہ نذرانوں اور اوقاف میں اضافے کے ساتھ، ضرورت مندوں کی خدمت کا دائرہ بھی حضرت رضا (ع) کے پرچم کے سائے میں وسیع تر ہوتا جائے گا۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ آئمہ اطہار علیہم السلام کے مبارک ناموں کی وجہ سے عزت و وقار محفوظ رہتا ہے اور نیک اعمال کو فروغ دینے کا باعث ہے جو اقدام بھی اہلبیت(ع) کے نام پر ہوگا اس سے لوگوں کے دلوں میں محبت بڑھے گی ، انشاء امام رضا(ع) ہماری مدد فرمائیں تاکہ اپنی استطاعت کے مطابق لوگوں کی خدمت میں اس امام کی کرامت کا مظہر بنیں ۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ آستان قدس رضوی میں سماجی خدمات فراہم کرتے وقت انسانی کرامت اور عزت و وقار کو محفوظ رکھا جائے اورغریبوں کی مدد کے وقت اسے ایک ترجیحی اصل کے طور پر اپنایا جائے۔
News Code 6332
آپ کا تبصرہ