اقوام متحدہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر برائے مہاجرین اپنے وفد کے ہمراہ روضہ منورہ امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف

اقوام متحدہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر برائے مہاجرین ،مشہد مقدس سفر کے دوران اپنے وفد کے ہمراہ حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛اس گروپ نے حرم امام رضا(ع) میں واقع میوزیم کا بھی وزٹ کیا اورادارہ غیرملکی زائرین کے ماہرین کے ہمراہ حرم امام رضا(ع) کے مختلف مقدس مقامات کی زیارت کی۔
اس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے نمائندوں کوحرم امام رضا(ع) کے روحانی مقام اور آستان قدس رضوی کی ثقافتی اور تاریخی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا اس کے علاوہ انہوں نے  زائرین اور پناہ گزینوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا بھی قریب سے جائزہ لیا۔
اس دورے کے دوران ایرانی حکام کی موجودگی ،پناہ گزینوں کی حمایت اور ثقافتی روابط کو مستحکم بنانے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الاقوامی اداروں کے مابین مشترکہ تعاون کی عکاسی کرتی ہے ۔
اس دورے کے دوران پناہ گزینوں کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حرم امام رضا(ع) کو ایک پرامن اور پرسکون مقام قرار دیا۔

News Code 6251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha