آستان قدس رضوی کی میزبانی میں  ملک کے بین الاقوامی تبلیغی مرکزکےساتھ اجلاس کا انعقاد

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی میزبانی میں تہران میں واقع آستان قدس رضوی کے مرکزی آفس میں ملک کے بین الاقوامی تبلیغٰی مرکز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین مصطفی فقیہ اسفندیاری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس بین الاقوامی تبلیغی مرکز کو بین الاقوامی مبلغین کو یکجا اور متحد کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے ،کہا کہ یہ مرکز دین کی تبلیغی،اسلامی ثقافت اور اسلامی تعلیمات کے فروغ اور اہلبیت(ع) کے امر کو زندہ کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے ،آستان قدس رضوی اپنی تبلیغی صلاحیتوں کے ذریعہ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر دین کی تبلیغ اور زیارت کی سفارت کاری میں مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے ۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر نے ایران کے مقدس مقامات اور عالم اسلام کے تبلیغی مراکز کے مابین زیادہ سے زیادہ روابط قائم کرنے کے لئے  آمادگی کا ظہار کیا۔

News Code 6137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha