آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آج مشہد مقدس کے طلبا نے حرم امام رضا(ع) کے صحن قدس میں جوش و جذبے سے لبریز ہو کر غزہ کےمعصوم ، بے دفاع اور شہید بچوں کی حمایت کے لئے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم کبھی بھی انہیں نہیں بھلائیں گے ۔
’’لبیک یا حسینؑ‘‘،’’مردہ باد اسرائیل‘‘اور’’مردہ باد امریکہ‘‘ کے نعروں سے صحن گونج اٹھا ،’’القدس لنا‘‘ اور ’’غزہ‘‘ کے پرچم معصوم بچے ہوا میں لہراتے رہے ،ہر منظر ہر مسکراہٹ فلسطینی بچوں کے لئے امید کی ایک کرن اور پیغام تھی۔
تقریب کے دوران غزہ کے شہید بچوں کی علامتی لاشوں کی بچوں کے آنکھوں میں پنہان آنسوؤں اور ترانے کے ساتھ تشییع کی گئی ،یہ منظر دیکھ کردل افسردہ اور آنکھیں برسنے لگ گئیں۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ ثقافتی تبلیغات کے ڈائریکٹر نے اس تقریب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کا یہ پہلا گروپ ہے جس میں تین ہزار طلبا جن میں بچے اور بچیاں ہیں نے شرکت فرمائی ہے ، یہ پروگرام امام حسین اسکولز اورحرم امام رضا(ع) کے ادارہ تبلیغات کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا ہے ۔
آج ان طلباء نے یہ واضح کر دیا کہ چھوٹے چھوٹے دلوں کے ساتھ بھی وفاداری،ہمدردی اور بیداری کے بڑے بڑے پیغامات کو دنیا تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔

آج حرم امام رضا علیہ السلام کا صحن قدس چھوٹے چھوٹے دلوں والے باہمت اور پرجوش دلوں کا میزبان تھا،طلباء نے محبت بھرے دلوں کے ساتھ مظلوم فلسطینی بچوں کی حمایت میں اپنی فریاد بلند کی۔
News Code 6126
آپ کا تبصرہ