عید سعید فطر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں خوشی کے نقارے بجائے گئے

عید سعید فطر کے پرمسرت موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں نقارے بجا کر زائرین و مجاورین کو عید مبارک پیش کی گئی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یکم شوال کا چاند نظر آتے ہی حرم امام رضا علیہ السلام میں خوشیوں کا سماں بندھ گیا اورحرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین نے نقارے بجا کر اس عید پر مبارک باد پیش کی

عید سعید کے خصوصی پروگرام کا انعقاد حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینی(رہ) میں کیا گیا۔

اس خصوصی پروگرام کا آغاز زیارت آمین اللہ سے ہوا جس کے بعد جناب امیر عارف نے وداع ماہ رمضان کی مخصوص دعا پڑھی ۔

شب عید سعید فطر کے اس خصوصی پروگرام میں آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دار نے خطاب بھی فرمایا اورجناب رضا قانع اور جناب ابوطالب خالق پور نے منقبتیں اور قصیدے پڑھے۔

News Code 6087

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha