آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛حرم امام رضا علیہ السلام کے لائٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جناب مہدی حق طلب نے حرم امام رضا علیہ السلام کی خوبصورت اور سجاوٹ کے لئے کی جانے والی چراغانی اور لائٹنگ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عید سعید فطر کی مناسبت سے نماز عید سعیدفطر کے لئے آنے والے نمازیوں کے لئے پورے حرم امام رضا علیہ السلام میں چراغانی کی گئی۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین نے ماہ رمضان کے آخری دن ظہر سے ہی صحن آزادی اور صحن انقلاب کی سجاوٹ کا کام شروع کر دیا جس میں مختلف بنرز نصب کئے گئے اور لائٹنگ کا انتظام کیا گیا۔
لائٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے مزید یہ بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن پیامبر اعظم(ص) میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم بھی نصب کیا گیا۔
اس کے علاوہ شب عید فطر کے لئے چالیس ہزار سے زائدبرقی قمقے لگائے گئے ،ان برقی قمقوں اور چراغانی کے لئے جگمگاتی لائٹنگ کو صحن پیامبر اعظم(ص)، صحن غدیر، صحن کوثر، شیخ طوسی، نواب اور طبرسی میں لگایا تھا، جس سے پورے حرم جگمگا اٹھا اور حرم میں خوشیوں کا سماں بندھ گیا۔
آپ کا تبصرہ