آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب محمد شبان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہر سال ایّام نوروز کے موقع پر زائرین کی کثیر تعداد زیارت سے مشرف ہوتی ہے کہا کہ اس سال عید نوروز ماہ مبارک رمضان میں ہونے کی وجہ سے دولاکھ پھولوں کی ٹہنیوں کو حرم امام رضا علیہ السلام کی سجاوٹ کے لئے استعمال کیا گیا،اور یہ تمام پھول مخیر حضرات کی جانب سے فراہم کئے گئے تھے۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ حرم امام رضا(ع)کی سجاوٹ کے لئے گیارہ مقامات پر پھولوں سے ایلیمنٹ بنائے گئے ،جن میں سے زیادہ تر ایلیمنٹ امام رضا(ع) کے ناموں اور القابات سے مزیّن تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر تیس ہزار پھولوں کے پودے حرم کی خوبصورتی کے لئے استعمال میں لائے گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ پھولوں سے سجاوٹ میں کالانکوا، شب بو، ہمیشہ بہار اور گل بنفشہ کےپھولوں کا زیادہ تر استعمال کیا گیا ہے ۔
آپ کا تبصرہ