رضوی ہاسپٹل کی ایک سالہ کارکردگی کا مختصر جائزہ

رضوی اسپیشلٹی ہاسپٹل جو کہ حضرت امام علی رضا(ع) سے منسلک ہے اور تمام جدید طبی خدمات سے لیس ہے اس ہاسپٹل نے 2024 میں حرم امام رضا(ع) کے زائرین اور شہر مشہد مقدس کے شہریوں کو مختلف طبی خدمات کی فراہمی کے لئے مختلف شعبوں میں قابل قدر اقدامات انجام دی ہیں اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس وقت ملک کے مشرقی حصے میں علاج و معالجہ کا بہترین طبی مرکز جانا جاتا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ رضوی ہاسپٹل 2005 میں تأسیس کیا گیا،آستان قدس رضوی جو کہ حرم امام رضا(ع) سے منسلک مجموعہ ہے اس کے اہم ترین اعزازات میں اس ہاسپٹل کی تأسیس ہے بلکہ ملکی سطح پر وقف کے اہم ترین نتائج میں سے شمار کیا جا سکتا ہے ۔ 
ذیل میں رضوی ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر محسن محور سے ہونے والی گفتگو آپ قارئین کے لئے ذکر کی جا رہی ہے جس میں گذشتہ سال کے دوران اس ہاسپٹل کی اہم ترین طبی خدمات کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔ 
 طبی مرکز’’بشریٰ‘‘ کا افتتاح
گذشتہ سال کے دوران رضوی ہاسپٹل کے اندربانجھ پن کے علاج(IVF) کا سب سے بڑا طبی مرکز تأسیس کیا گیا ہے جو کہ اس ہاسپٹل کا گذشتہ سال میں اہم ترین اقدام تھا۔ 
آستان قدس رضوی کے محترم متولی آیت اللہ مروی کے حکم پراس طبی مرکز کو تأسیس کیا گیا جس کا مقصد ملکی آبادی میں اضافہ اور بانجھ پن کے علاج کے شعبے میں ہاسپٹل کی خدمات کو بہتر بنانا تھا۔
اس کے علاوہ آستان قدس رضوی کے متولی کی تاکیدات پر رضوی ہاسپٹل کی چند ایک کلینکس کو رضوی ہاسپٹل سے طبی مرکز’’بشریٰ‘‘ میں منتقل کرنے کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے  
اس منصوبے کے تحت رضوی ہاسپٹل کی بلڈنگ نمبر ایک میں پانچ ہزار مربع میٹر کی توسیع دی جائے گئی اور100 کے قریب بیڈ مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کے لئے اضافہ کئے جائیں گے۔ 
طبی خدمات اور سہولیات میں اضافہ 
پہلی بار رضوی ہاسپٹل میں نومولود بچے کے کان میں اذن و اقامت کہنے کے لئے مخصوص کمرہ بنایا گیا ہے ،یہ مخصوص کمرہ بھی آستان قدس رضوی کے محترم متولی کے حکم پر اور سنت رسول خدا(ص) پر عمل پیرا ہونے کے لئے بنایا گیا ہے ۔ 
اس کے علاوہ گذشتہ سال رضوی ہاسپٹل کے  ریڈیوتھراپی اور آنکالوجی شعبے میں براکی تھراپی کینسر کا اضافہ کیا گیا جس سے کینسر کے مریضوں کو مزید بہتر انداز میں طبی خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔ 
گذشتہ سال میں ماہ صفر کے آخری عشرے کے دوران حرم امام رضا(ع) کے زائرین کو خصوصی طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے رضوی ہاسپٹل کی جانب سے ایک موکب بھی لگایا گیا۔ 
اسی طرح رضوی ہاسپٹل میں ایک چھوٹا سا مہمان سرا بھی تعمیر کیا گیا ہے جس میں مریضوں کے ہمراہ آنے والے افراد قیام کر سکتے ہیں۔ 
سائنسی اور علمی کارنامے
گزشتہ سال رضوی ہاسپٹل نے مختلف طبی شعبوں میں تعلیم اور تحقیق پر خصوصی توجہ دی اور ٹرسٹی ادارے کے طور پر مختلف سائنسی تقریبات کی میزبانی بھی انجام دی جن میں کانفرنسز،سیمنارز اورتعلیمی کورسزز کا انعقاد شامل ہے ، ان میں کلوریکٹل ڈیزیز پر چوتھی کانگریس اوراسٹونرسنگ کئر پر سیمنار سب سے اہم پروگرام تھے۔ 
اس کے علاوہ رضوی ہاسپٹل میں نیشنل سینٹر فار اسکلڈ اینڈ پروفیشنل ایجوکیشن آف میڈیکل سائنسز کی کاوشوں سے رضوی ہاسپٹل میں دوسرا تربیتی کورس میڈیسن سے متعلق منعقد کیا گیا۔ 
اسی طرح حضرت امام علی رضا(ع) کے فضل و کرم سے گذشتہ سال کئی پیچیدہ آپریشنز کامیابی سے انجام دیئے گئے جن کے نتیجے میں نومولود سے لر کے بڑی عمر کے کئی افراد کی جانوں کو بچایا گیا۔ 
یہ سب اہم کامیابیاں سرکردہ ماہرین اور ہاسپٹل کے تجربہ کار طبی عملے کے ساتھ ساتھ جدید ترین طبی سہولیات کی وجہ سے ممکن ہوئی ہیں۔ 
واضح رہے کہ گذشتہ سال رضوی ہاسپٹل کی جانب سے پسماندہ علاقوں میں جہادی طبی ٹورز بھی کئے گئے جن کے ذریعہ 1800 مریضوں کو  چھ ہزار تین سو طبی خدمات مفت میں فراہم کی گئیں۔ 
ہیلتھ ٹورزم کے شعبے میں برامدآت میں قومی ماڈل
رضوی ہاسپٹل نے گذشتہ چند سالوں میں ہیلتھ ٹورزم میں بہت زیادہ ترقی کی ہے مشہد مقدس میں واقع طبی مراکز میں سے رضوی ہاسپٹل اس سلسلے میں پہلے نمبر پر ہے ۔ 
اس ہاسپٹل کی جانب سے گذشتہ سال مشہد مقدس میں اکو یونین کے ممالک کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوا جس کے دوران آستان امام علی(ع) اور رضوی ہاسپٹل کے درمیان ہیلتھ ٹورزم سے متعلق معاہدے بھی طے پائے ۔ 
اس کے علاوہ مسلسل دوسرے سال سے رضوی ہاسپٹل ملک کا واحد ایسا ہاسپٹل ہے جسے برآمدات کے میدان میں قومی ماڈل کے تمغے سے نوازا گیا ہے ۔ 
 اعزازات اور ایوارڈز
 رضوی ہاسپٹل نے گذشتہ سال کئی اعزازات اور ایوارڈز حاصل کئے جن میں سب سے اہم  ملکی ہاسپٹلز کے لئے اعلیٰ گریڈ کا ایکریڈیشن  حاصل کرنا، دوسرے سال سے مسلسل ایکسلنٹ ڈگری ایوارڈکا حاصل کرنا،اور قومی فیسٹیول’’ خاندان کی تشکیل اور فرزند آوری کی حمایت‘‘ میں مثالی یونٹ کا ایوارڈ حاصل کرنا اور اسی طرح صوبائی سطح پر بھی مثالی یونٹ کا ایوارڈ شامل ہے ۔ 
ان اعزازات کے علاوہ مشہد کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی کی جانب سے رضوی ہاسپٹل کو مسلسل چوتھے سال سے ’’تمباکو نوشی سے پاک ہاسپٹل‘‘ کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ بیمہ سلامت ایران کے منیجنگ ڈائریکٹر نے رضوی ہاسپٹل کی جانب سے مریضوں اور بیمہ شدگان کو بہترین خدمات دینے کے لئے بیمہ پالیسی کو مکمل ڈیجٹل کرنے پر سراہا۔ 
رضوی ہاسپٹل نے ماحول کو پاک بنانے کے لئے گذشتہ سال چار ہزاردرخت بھی کاشت کئے ۔
 

News Code 6021

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha