ایّام نوروز کے موقع پر انگریزی،عربی اور اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی پروگراموں کا انعقاد

آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس سال ایّام نوروز، ماہ مبارک رمضان میں آنے کی وجہ سے غیرملکی زائرین کی کثیر تعداد حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوئی ہے ، ان غیرملکی زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے حرم امام رضا(ع) میں مخصوص ہالز مختص کئے گئے ہیں۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے آستان نیوز کے نمائندے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سالوں میں ایّام نوروز کے دوران حمل و نقل کےمسائل کو مدّ نظر رکھتے ہوئے غیرملکی زائرین زیادہ تعداد عام طور پر کم سے کم  حرم امام رضا(ع) میں مشرف ہوتی ہے  ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس سال ماہ رمضان اور شبہای قدر کی برکت سے غیرملکی زائرین کی کثیر تعداد مشہد الرضا(ع) اور حرم امام رضا(ع) میں مشرف ہوئی ہے اس چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے رواق دارالرحمہ اور رواق دارالہدایہ کو عرب زبان زائرین کے لئے مختص کیا گیا اور رواق غدیر اردو زبان زائرین کے لئے اورحرم امام رضا(ع) کا دارالتفسیر آذری زبان کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔ 
حجت الاسلام ذوالفقاری نے مزید یہ بتایا کہ اس سال رواق ملل کو انگریزی زبان کے لئے مختص کیا گیا ہے ، اس ہال سے انگریزی زبان زائرین کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 
قابل توجہ ہے کہ اس سال مختلف ممالک بشمول عراق، لبنان، پاکستان، ہندوستان اور لندن سے مشہور و معروف خطبا نے حرم امام رضا(ع) میں خطاب کیا جنہیں زائرین کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی۔ 
 

News Code 6020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha