آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) و عصری علوم کےایگزیکٹو سکریٹری نے بتایا کہ چوتھی بین الاقوامی کانگریس امام رضا (ع) و عصری علوم کا انعقاد بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کی کاوشوں سے کیا گیا ہے ،تمام محققین،اسکالرز اور طلباء کانگریس کے مخصوص موضوعات پر اپنے مقالات اور مضامین کانگریس کے سیکریٹریٹ میں 20 اپریل 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔
بین الاقوامی کانگریس امام رضا و عصری علوم کے ایگزیکٹو سکریٹری جناب ڈاکٹر نعمت اللہ فیروزی نے اس چوتھی بین الاقوامی کانگریس کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کانگریس کے انعقاد کا مقصد رضوی سیرت کے تربیتی پہلوؤں کا از سر نو مطالعہ کرنا اور اسے اپنے لئے رول ماڈل اور نمونہ قرار دینا ہے ،کانگریس میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد اپنے اپنے مقالات اور مضامین کو امام رضا(ع) کی طرز زندگی اور تعلیمات کے عنوان سے مختلف موضوعات پر تحریر کر سکتے ہیں ان موضوعات میں’’خاندان اور سیاسی و سماجی تربیت‘‘،’’خاندان اور اقتصادی و کاروباری تربیت‘‘،’’خاندان اور فن معماری اور فنی تربیت‘‘،’’خاندان ،شہر اورشہری تربیت‘‘،’’خاندان اور تعلیم و تربیت کے ادارے‘‘،’’خاندان،میڈیا اور ورچوئل اسپیس‘‘،’’خاندان اور اخلاقی و روحانی تربیت‘‘،’’خاندان اور زندگی گزارنے کی تربیت‘‘،’’خاندان،آبادی اور اولاد کی تربیت‘‘،’’خاندان اور زیارت‘‘،’’خاندان،تربیتی نقصانات اور چیلنجز‘‘،’’خاندان اور دینی تربیت کا مستقبل‘‘ شامل ہیں جن پر مضامین اور مقالات کانگریس کے سیکریٹریٹ کو ارسال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس بین الاقوامی کانگریس کی اختتامی تقریب 28 مئی2025 بروز بدھ کو بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا علیہ السلام میں منعقد کی جائے گی جس میں ملکی و غیرملکی دانشوراورعلمی شخصیات شرکت فرمائیں گی۔
امام رضا(ع) یونیورسٹی کے فیکلٹی رکن نے مزید یہ بتایا کہ کانگریس میں شرکت اور کانگریس سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے کانگریس کی سائٹ science.imamreza.ac.ir پر مراجعہ کر سکتے ہیں ، اس کے علاوہ ٹیلی فون نمبر 05138041 اور داخلی نمبر3120پر رابطہ کر کے مزید راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ