آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر کا اوقاف جعفری کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں خطاب

کویت کے ہوٹل کراوان پلاز میں اوقاف جعفری کے عنوان سے دسواں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسلامی ممالک کے دانشوروں خصوصاً آستان قدس رضوی کے نمائندے نے شرکت فرمائی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر جو کہ آستان قدس رضوی کی نمائندگی میں اس اجلاس میں شریک ہوئے تھے ،انہوں نے اوقاف جعفری کے اس دسویں اجلاس کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تقریبا20 سال پہلے کویت کے ادارہ اوقاف کے تحت ’’اوقاف جعفری‘‘ کے عنوان سے ایک مجموعہ تشکیل دیا گیا اور اس وقت سے اب تک اوقاف جعفری سے متعلق دس اجلاس منعقد کئے جا چکے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین فقیہ اسفندیاری نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 10 فروری2025 کو کویت میں منعقد ہونے والے دسویں اجلاس کا عنوان’’گذشتہ بیس سالوں میں اوقاف جعفری کا سفر‘‘ تھا جس کی میزبانی کویت کے جعفری اوقاف سیکریٹریٹ نے کی،جس میں اسلامی جمہوریہ ایران، بحرین، امارات اور عمان وغیرہ سمیت مختلف اسلامی ممالک کے نمائندوں نے شرکت فرمائی۔

 انہوں نے اس اجلاس کے دو حصوں یعنی افتتاحی تقریب اور خصوصی سیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ افتتاحی تقریب میں جسے کویت کے امیر کی نگرانی میں منعقد کیا گیا اس میں کویت کی وزارت اوقاف اور اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر محمد الوسمی اور کویت کے اوقاف جعفری کے سیکریٹریٹ کے جنرل ڈائریکٹر طارق عبد اللہ ابی حبیب نے خطاب فرمایا۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اجلاس کا دوسرا حصہ خصوصی سیشنز سے مختص تھا جس میں آستان قدس رضوی کی حیثیت سے میں نے ’’آستان قدس رضوی میں اوقافی نظام کے تعارف‘‘ کے عنوان سے ایک مضمون پیش کیا جسے حاضرین کی جانب سے شاندار پذیرائی ملی۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹرنے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کے ساتھ ہی اوقاف جعفری کے سلسلے میں ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔

قابل توجہ ہے کہ انقلاب اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران کی سفارت میں سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران کے سفیر جناب محمد توتونچی سے مختلف موضوعات بشمول زیارت کی سفارت کاری اور زیارت کو آسان بنانے پر بات چیت کی گئی ،اس سفر کے دوران آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر کے اس سفر میں یہ چند ایک پروگرام شامل تھے۔

News Code 5792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha