آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ڈاکٹر داودی کی حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد ذوالفقاری کے ساتھ باہمی ہمفکری کے عنوان سے پرتکلف نشست منعقد ہوئی جس میں بین الاقوامی طلباء کو راغب کرنے کے حوالے سے باہمی تعاون پر زور دیا گیا ۔
انہوں نے حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کو امام رضا علیہ السلام انٹرنیشنل یونیورسٹی کو متعارف کرانے کا بہترین پلیٹ فارم قراردیتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) یونیورسٹی فارسی زبان کو فروغ دینے کے لئے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے ۔
انہوں نے اس ادارے میں یونیورسٹی کے سروس ڈیسک کے قیام کی خبر دیتے ہوئے مشترکہ طور پر فارسی زبان کے کورسزز منعقد کرنے کا ذکر کیا۔
اس اجلاس کے دوران یہ طے پایا کہ کہ فارسی زبان کی تعلیم کاباقاعدہ آغاز کیا جائے اور فارسی سیکھنے والوں کا اپنے اپنے ملکوں میں واپسی کے بعد ان کی ورچوئل طریقے سے تعلیم کو جاری رکھا جائے ۔
واضح رہے کہ اس باہمی تعاون کو مفاہمتی یادداشت کی شکل میں نافذ العمل بنایا جائے گا۔

امام رضا ( ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر نے باصلاحیت طلباء کی شناخت کرکے انہیں یونیورسٹی کی طرف راغب کرنے اور فارسی زبان کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے یونیورسٹی کی جانب سے آمادگی کا اظہار کیا۔
News Code 5776
آپ کا تبصرہ