حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی جشن کا انعقاد

تیرہ رجب المرجب ولادت با سعادت امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب (ع)کے موقع پرحرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی جشن کا انعقاد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جشن کا یہ پروگرام حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے رواق غدیر میں منعقد ہوا جس میں حجت الاسلام والمسلمین سید حسن عسکری نقوی نے سورہ مبارکہ مومنون کی آیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سورہ میں مومنین سے مراد جن کی فلاح و نجات کا ذکر ہوا ہے امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کے شیعہ ہیں۔
انہوں نے  کہا کہ  امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) وہ عظیم ہستی ہیں جن کی ولادت بیت اللہ میں ہوئی جو عبادت کے وقت لوگوں کا قبلہ ہے اورآپ(ع) کی شہادت محراب عبادت میں ہوئی ،یہ اس عظیم امام کی عظمت کی علامتیں ہیں۔
جشن کے اس پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے ذاکرین اہلبیت جناب وحید حسین لاشاری اور جناب عارف حسین زاہدی نے امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی شان میں منقبتیں اور قصیدے پڑھےاور پروگرام کے اختتام پر اردو زبان زائرین اور مجاورین کو آستان قدس رضوی کی جانب سے متبرک تحائف سے بھی نوازا گیا۔

News Code 5595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha